اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَاٰيَةً ۗ وَمَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر اِن میں سے اکثر ماننے والے نہیں
English Sahih:
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر اِن میں سے اکثر ماننے والے نہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،
احمد علی Ahmed Ali
البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
یہ ما جرہ بھی سرا سر عبرت ہے۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
یہ ماجرا بھی سراسر عبرت ہے۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
بےشک اس میں ایک بڑی نشانی ہے۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں تھے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے،