Skip to main content

وَلَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْۤءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيْمٍ

And (do) not
وَلَا
اور نہ
touch her
تَمَسُّوهَا
تم چھونا اس کو
with harm
بِسُوٓءٍ
بری نیت سے
lest seize you
فَيَأْخُذَكُمْ
ورنہ پکڑلے گا تم کو
(the) punishment
عَذَابُ
عذاب
(of) a Day
يَوْمٍ
دن کا
Great"
عَظِيمٍ
بڑے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آ لے گا"

English Sahih:

And do not touch her with harm, lest you be seized by the punishment of a terrible day."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آ لے گا"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اسے برائی کے ساتھ نہ چھوؤ کہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آلے گا

احمد علی Ahmed Ali

اور اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آ پکڑے گا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(خبر دار) اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک بڑے بھاری دن کا عذاب تمہاری گرفت کر لے گا (١)

١٥٦۔١ دوسری بات انہیں یہ کہی گئی کہ اس اونٹنی کو کوئی بری نیت سے ہاتھ نہ لگائے، نہ اسے نقصان پہنچایا جائے۔ چنانچہ یہ اونٹنی اسی طرح ان کے درمیان رہی۔ گھاٹ سے پانی پیتی اور گھاس چارہ کھا کر گزارہ کرتی۔ کہا جاتا ہے کہ قوم ثمود اس کا دودھ دوہتی اور اس سے فائدہ اٹھاتی۔ لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد انہوں نے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اس کو کوئی تکلیف نہ دینا (نہیں تو) تم کو سخت عذاب آ پکڑے گا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(خبردار!) اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک بڑے بھاری دن کا عذاب تمہاری گرفت کر لے گا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور خبردار اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں ایک بڑے دن کا عذاب آپکڑے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور خبردار اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں سخت دن کا عذاب گرفتار کرلے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اِسے برائی (کے ارادہ) سے ہاتھ مت لگانا ورنہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تمہیں آپکڑے گا،