اِنِّىْۤ اَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْمٍۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے"
English Sahih:
Indeed, I fear for you the punishment of a terrible day."
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے"
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بیشک مجھے تم پر ڈر ہے ایک بڑے دن کے عذاب کا
احمد علی Ahmed Ali
میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
مجھے تو تمہاری نسبت بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے (١)۔
١٣٥۔١ یعنی اگر تم نے اپنے کفر پر اصرار جاری رکھا اور اللہ تعالٰی نے تمہیں جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں، ان کا شکر ادا نہ کیا، تو تم عذاب الٰہی کے مستحق قرار پا جاؤ گے۔ یہ عذاب دنیا میں بھی آسکتا ہے اور آخرت تو ہے ہی عذاب و ثواب کے لئے۔ وہاں تو عذاب سے چھٹکارا ممکن ہی نہیں ہوگا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
مجھ کو تمہارے بارے میں بڑے (سخت) دن کے عذاب کا خوف ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
مجھے تو تمہاری نسبت بڑے دن کےعذاب کا اندیشہ ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
میں تمہارے متعلق ایک بہت بڑے (سخت) دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
میں تمہارے بارے میں بڑے سخت دن کے عذاب سے خوفزدہ ہوں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
بیشک میں تم پر ایک زبردست دن کے عذاب کا خوف رکھتا ہوں،