وَمَاۤ اَنَاۡ بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِيْنَۚ
And not
وَمَآ
اور نہیں
I am
أَنَا۠
ہوں میں
the one to drive away
بِطَارِدِ
دھتکارنے والا۔ نکالنے والا۔
the believers
ٱلْمُؤْمِنِينَ
ایمان لانے والوں کو
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں
English Sahih:
And I am not one to drive away the believers.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور میں مسلمانوں کو دور کرنے والا نہیں
احمد علی Ahmed Ali
اور میں ایمان والوں کو دور کرنے والا نہیں ہوں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
میں ایمان داروں کو دھکے دینے والا نہیں (١)
١١٤۔١ یہ ان کی اس خواہش کا جواب ہے کہ کمتر حیثیت کے لوگوں کو اپنے سے دور کر دے، پھر ہم تیری جماعت میں شامل ہو جائیں گے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور میں مومنوں کو نکال دینے والا نہیں ہوں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
میں ایمان والوں کو دھکے دینے واﻻ نہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور میں اہلِ ایمان کو دھتکارنے والا نہیں ہوں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور میں مومنین کو ہٹانے ولا نہیں ہوں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور میں مومنوں کو دھتکارنے والا نہیں ہوں،