قَالَ وَمَا عِلْمِىْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
نوحؑ نے کہا "میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں
English Sahih:
He said, "And what is my knowledge of what they used to do?
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
نوحؑ نے کہا "میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
فرمایا مجھے کیا خبر ان کے کام کیا ہیں
احمد علی Ahmed Ali
کہا اور مجھے کیا خبر کہ وہ کیا کرتے تھے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
آپ نے فرمایا! مجھے کیا خبر کہ وہ پہلے کیا کرتے رہے؟ (١)
١١٢۔١ یعنی مجھے اس بات کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے کہ میں لوگوں کے حسب نسب، امارت و غربت اور ان کے پیشوں کی تفتیش کروں بلکہ میری ذمہ داری صرف یہ ہے کہ ایمان کی دعوت دوں اور جو اسے قبول کرلے، چاہے وہ کسی حیثیت کا حامل ہو، اسے اپنی جماعت میں شامل کرلوں ۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
آپ نے فرمایا! مجھے کیا خبر کہ وه پہلے کیا کرتے رہے؟
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
آپ نے کہا مجھے اس کی کیا خبر (اور کیا غرض؟) جو وہ کرتے رہے ہیں؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
نوح نے کہا کہ میں کیا جانوں کہ یہ کیا کرتے تھے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
(نوح علیہ السلام نے) فرمایا: میرے علم کو ان کے (پیشہ وارانہ) کاموں سے کیا سروکار،