اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ نُوْحٌ اَلَا تَتَّقُوْنَۚ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟
English Sahih:
When their brother Noah said to them, "Will you not fear Allah?
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
جبکہ ان سے ان کے ہم قوم نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
احمد علی Ahmed Ali
جب ان کے بھائی نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
جبکہ ان کے بھائی (١) نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں!
١٠٦۔١ بھائی اس لئے کہا کہ حضرت نوح علیہ السلام ان ہی کی قوم کے ایک فرد تھے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہا کہ تم ڈرتے کیوں نہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
جبکہ ان کے بھائی نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں!
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
جب کہ ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟ ۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کہ تم پرہیزگاری کیوں نہیں اختیار کرتے ہو
طاہر القادری Tahir ul Qadri
جب ان سے ان کے (قومی) بھائی نوح (علیہ السلام) نے فرمایا: کیا تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو،