Skip to main content
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
نَعْبُدُ
ہم عبادت کرتے ہیں
أَصْنَامًا
بتوں کی
فَنَظَلُّ
تو ہم ہمیشہ رہتے ہیں
لَهَا
ان کے لیے
عَٰكِفِينَ
جم کر عبادت کرنے والے

انہوں نے جواب دیا "کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں"

تفسير
قَالَ
اس نے کہا
هَلْ
کیا
يَسْمَعُونَكُمْ
وہ سنتے ہیں تم کو
إِذْ
جب
تَدْعُونَ
تم پکارتے ہو

اس نے پوچھا "کیا یہ تمہاری سنتے ہیں جب تم انہیں پکارتے ہو؟

تفسير
أَوْ
یا
يَنفَعُونَكُمْ
نفع دیتے ہیں تم کو
أَوْ
یا
يَضُرُّونَ
نقصان دیتے ہیں

یا یہ تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟"

تفسير
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
بَلْ
بلکہ
وَجَدْنَآ
پایا ہم نے
ءَابَآءَنَا
اپنے آباؤ اجداد کو
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
يَفْعَلُونَ
وہ کرتے تھے

انہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے"

تفسير
قَالَ
کہا
أَفَرَءَيْتُم
کیا بھلا دیا تم نے
مَّا
جن کی
كُنتُمْ
ہو تم
تَعْبُدُونَ
تم عبادت کرتے

اس پر ابراہیمؑ نے کہا "کبھی تم نے (آنکھیں کھول کر) اُن چیزوں کو دیکھا بھی جن کی بندگی تم

تفسير
أَنتُمْ
تم
وَءَابَآؤُكُمُ
اور تمہاراباپ دادا
ٱلْأَقْدَمُونَ
پہلے

اور تمہارے پچھلے باپ دادا بجا لاتے رہے؟

تفسير
فَإِنَّهُمْ
تو بیشک وہ
عَدُوٌّ
دشمن ہیں
لِّىٓ
میرے
إِلَّا
سوائے
رَبَّ
رب
ٱلْعَٰلَمِينَ
العالمین کے

میرے تو یہ سب دشمن ہیں، بجز ایک رب العالمین کے

تفسير
ٱلَّذِى
وہ ذات
خَلَقَنِى
جس نے پیدا کیا
فَهُوَ
پس وہ
يَهْدِينِ
ہدایت دیتا ہے مجھ کو

جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے

تفسير
وَٱلَّذِى
اور وہ رب
هُوَ
جو
يُطْعِمُنِى
کھلاتا ہے مجھ کو
وَيَسْقِينِ
اور وہ پلاتا ہے مجھ کو

جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے

تفسير
وَإِذَا
اور جب
مَرِضْتُ
میں بیمار ہوتا ہوں
فَهُوَ
تو وہی
يَشْفِينِ
شفا دیتا ہے مجھ کو

اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے

تفسير