قَالَ
کہا (فرعون نے)
فَأْتِ
پس لے آؤ
بِهِۦٓ
اس کو
إِن
اگر
كُنتَ
ہے تو
مِنَ
میں سے
ٱلصَّٰدِقِينَ
سچوں
فرعون نے کہا "اچھا تو لے آ اگر تو سچا ہے"
فَأَلْقَىٰ
تو اس نے ڈالا
عَصَاهُ
اپنا عصا
فَإِذَا
تو اچانک
هِىَ
وہ
ثُعْبَانٌ
اژدھا تھا
مُّبِينٌ
صریح
(اس کی زبان سے یہ بات نکلتے ہی) موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا اور یکایک وہ ایک صریح اژدھا تھا
وَنَزَعَ
اور اس نے کھینچا
يَدَهُۥ
اپنا ہاتھ
فَإِذَا
تو اچانک
هِىَ
وہ
بَيْضَآءُ
سفید تھا
لِلنَّٰظِرِينَ
دیکھنے والوں کے لیے
پھر اُس نے اپنا ہاتھ (بغل سے) کھینچا اور وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہا تھا
قَالَ
اس نے کہا
لِلْمَلَإِ
سرداروں سے
حَوْلَهُۥٓ
جو اس کے آس پاس تھے
إِنَّ
بیشک
هَٰذَا
یہ
لَسَٰحِرٌ
البتہ ایک جادوگر ہے
عَلِيمٌ
ماہر۔ جاننے والا ہے
فرعون اپنے گرد و پیش کے سرداروں سے بولا "یہ شخص یقیناً ایک ماہر جادوگر ہے
يُرِيدُ
چاہتا ہے
أَن
کہ
يُخْرِجَكُم
نکال دے تم کو
مِّنْ
سے
أَرْضِكُم
تمہاری زمین
بِسِحْرِهِۦ
اپنے جادو کے ساتھ
فَمَاذَا
تو کیا کچھ
تَأْمُرُونَ
تم مشورہ دیتے ہو۔ حکم دیتے ہو
چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو ملک سے نکال دے اب بتاؤ تم کیا حکم دیتے ہو؟"
قَالُوٓا۟
انہوں نے کہا
أَرْجِهْ
ڈھیل دے اس کو
وَأَخَاهُ
اور اس کے بھائی کو
وَٱبْعَثْ
اور بھیج
فِى
میں
ٱلْمَدَآئِنِ
شہروں
حَٰشِرِينَ
اکٹھے کرنے والے
انہوں نے کہا "اسے اور اس کے بھائی کو روک لیجیے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیے
يَأْتُوكَ
وہ لے آئیں گے تیرے پاس
بِكُلِّ
ہر قسم کا
سَحَّارٍ
بڑا جادوگر،
عَلِيمٍ
ماہر
کہ ہر سیانے جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں"
فَجُمِعَ
تو جمع کیے گئے
ٱلسَّحَرَةُ
جادوگر
لِمِيقَٰتِ
مقررہ وقت کے لیے
يَوْمٍ
ایک دن
مَّعْلُومٍ
معلوم
چنانچہ ایک روز مقرر وقت پر جادوگر اکٹھے کر لیے گئے
وَقِيلَ
اور کہا گیا
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
هَلْ
کیا
أَنتُم
تم
مُّجْتَمِعُونَ
جمع ہونے والے ہو
اور لوگوں سے کہا گیا "تم اجتماع میں چلو گے؟
لَعَلَّنَا
شاید کہ ہم
نَتَّبِعُ
ہم پیروی کریں گے
ٱلسَّحَرَةَ
جادوگروں کی
إِن
اگر
كَانُوا۟
ہیں وہ
هُمُ
وہ
ٱلْغَٰلِبِينَ
غالب آنے والے
شاید کہ ہم جادوگروں کے دین ہی پر رہ جائیں اگر وہ غالب رہے"