Skip to main content

رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِىْ فِى الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ

My Lord
رَبِّ
اے میرے رب
then (do) not
فَلَا
تو نہ
place me
تَجْعَلْنِى
تو کرنا مجھ کو
among
فِى
میں
the people -
ٱلْقَوْمِ
قوم
the wrongdoers"
ٱلظَّٰلِمِينَ
ظالم (قوم میں)

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تو اے میرے رب، مجھے ان ظالم لوگوں میں شامل نہ کیجیو"

English Sahih:

My Lord, then do not place me among the wrongdoing people."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تو اے میرے رب، مجھے ان ظالم لوگوں میں شامل نہ کیجیو"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو اے میرے رب! مجھے ان ظالموں کے ساتھ نہ کرنا

احمد علی Ahmed Ali

تو اے میرے رب مجھے ظالموں میں شامل نہ کر

أحسن البيان Ahsanul Bayan

تو اے رب! تو مجھے ان ظالموں کے گروہ میں نہ کرنا (١)

٩٤۔١ چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرماتے تھے (وَ اِذَا اَرَدَتَ بِقَوْمِ فِتْنَۃ،ُ
فَوَفَّنِیْ اِلَیْکَ غَیْرَ مَفْتُوْنِ) (ترندی تفسیر سورۃ ص و مسند احمد، جلد ٥، ص ٢٤٣)۔ ' اے اللہ جب تو کسی قوم پر آزمائش یا عذاب بھیجنے کا فیصلہ کرے تو اس سے پہلے پہلے مجھے دنیا سے اٹھا لے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو اے پروردگار مجھے (اس سے محفوظ رکھیئے اور) ان ظالموں میں شامل نہ کیجیئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

تو اے رب! تو مجھے ان ﻇالموں کے گروه میں نہ کرنا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

تو اے میرے پروردگار! مجھے ظالم لوگوں میں شامل نہ کرنا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو پروردگار مجھے اس ظالم قوم کے ساتھ نہ قرار دینا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(تو) اے میرے رب! مجھے ظالم قوم میں شامل نہ فرمانا،