Skip to main content

وَالَّذِيْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ

Those who
وَٱلَّذِينَ
اور وہ لوگ ہیں
[they]
هُمْ
وہ جو
from
عَنِ
سے
the vain talk
ٱللَّغْوِ
لغو سے۔ لغو بات سے
turn away
مُعْرِضُونَ
منہ موڑنے والے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

لغویات سے دور رہتے ہیں

English Sahih:

And they who turn away from ill speech.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

لغویات سے دور رہتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور وہ جو کسی بیہودہ بات کی طرف التفات نہیں کرتے

احمد علی Ahmed Ali

اور جو بے ہودہ باتو ں سے منہ موڑنے والے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جو لغویات سے منہ موڑ لیتے ہیں (١)

٣۔١ لَغْو ہر وہ کام اور ہر وہ بات جس کا کوئی فائدہ نہ ہو یا اس میں دینی یا دنیاوی نقصانات ہوں،
ان سے پرہیز مطلب ہے ان کی طرف خیال بھی نہ کیا جائے۔ چہ جائیکہ انہیں اختیار یا ان کا ارتکاب
کیا جائے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جو بیہودہ باتوں سے منہ موڑے رہتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جو لغویات سے منھ موڑ لیتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور جو بیہودہ باتوں سے منہ موڑتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور لغو باتوں سے اعراض کرنے والے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور جو بیہودہ باتوں سے (ہر وقت) کنارہ کش رہتے ہیں،