Skip to main content

وَقُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِىْ مُنْزَلًا مُّبٰـرَكًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ

And say
وَقُل
اور کہنا
"My Lord
رَّبِّ
اے میرے رب
cause me to land
أَنزِلْنِى
اتار مجھ کو
(at) a landing place
مُنزَلًا
اتارنے کی جگہ
blessed
مُّبَارَكًا
بابرکت
and You
وَأَنتَ
اور تو
(are) the Best
خَيْرُ
بہترین
(of) those who cause to land'"
ٱلْمُنزِلِينَ
اتارنے والا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور کہہ، پروردگار، مجھ کو برکت والی جگہ اتار اور تُو بہترین جگہ دینے والا ہے"

English Sahih:

And say, 'My Lord, let me land at a blessed landing place, and You are the best to accommodate [us].'"

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور کہہ، پروردگار، مجھ کو برکت والی جگہ اتار اور تُو بہترین جگہ دینے والا ہے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور عرض کر کہ اے میرے رب مجھے برکت والی جگہ اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

اور کہہ اے میرے رب مجھے برکت کے ساتھ اتار اور تو بہتر اتارنے والا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور کہنا کہ اے میرے رب! (١) مجھے بابرکت اتارنا اتار اور تو ہی بہتر ہے اتارنے والوں میں (٢)۔

٢٩۔١ کشتی میں بیٹھ کر اللہ کا شکر ادا کرنا کہ ان ظالموں کو بالآخر غرق کر کے، ان سے نجات عطا فرمائی اور کشتی کے خیرو عافیت کے ساتھ کنارے پر لگنے کی دعا کرنا (وَقُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِيْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ) 23۔ المومنون;29)
٢٩۔٢ نبی صلی اللہ علیہ وسلم، سواری پر بیٹھتے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔ اللّٰہُ اَکْبَرْ، اللّٰہ اَکْبَرْ،
ا للّٰہُ اَکْبَرْ (وَتَـقُوْلُوْاسُبْحٰنَ الَّذِيْ سَخَّــرَ لَنَا ھٰذَا وَمَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِيْنَ) 43۔ الزخرف;13)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور (یہ بھی) دعا کرنا کہ اے پروردگار ہم کو مبارک جگہ اُتاریو اور تو سب سے بہتر اُتارنے والا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور کہنا کہ اے میرے رب! مجھے بابرکت اتارنا اتار اور تو ہی بہتر ہے اتارنے والوں میں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور کہنا اے میرے پروردگار! مجھے بابرکت، اتار تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور یہ کہنا کہ پروردگار ہم کو بابرکت منزل پر اتارنا کہ تو بہترین اتارنے والا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور عرض کرنا: اے میرے رب! مجھے با برکت منزل پر اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے،