Skip to main content

اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ حَتّٰى حِيْنٍ

Not
إِنْ
نہیں
he
هُوَ
وہ
(is) but
إِلَّا
مگر
a man
رَجُلٌۢ
ایک شخص ہے
in him
بِهِۦ
اس کے ساتھ
(is) madness
جِنَّةٌ
جنون ہے
so wait
فَتَرَبَّصُوا۟
تو انتظار کرو
concerning him
بِهِۦ
اس کے ساتھ
until
حَتَّىٰ
تک
a time"
حِينٍ
ایک وقت (تک)

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کچھ نہیں، بس اس آدمی کو ذرا جنون لاحق ہو گیا ہے کچھ مدت اور دیکھ لو (شاید افاقہ ہو جائے)"

English Sahih:

He is not but a man possessed with madness, so wait concerning him for a time."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کچھ نہیں، بس اس آدمی کو ذرا جنون لاحق ہو گیا ہے کچھ مدت اور دیکھ لو (شاید افاقہ ہو جائے)"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

وہ تو نہیں مگر ایک دیوانہ مرد تو کچھ زمانہ تک اس کا انتظار کیے رہو

احمد علی Ahmed Ali

یہ تو بس ایک دیوانہ آدمی ہے پس اس کا ایک وقت تک انتظار کرو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یقیناً اس شخص کو جنون ہے، پس تم اسے ایک وقت مقرر تک ڈھیل دو (١)۔

٢٥۔١ یہ ہمیں اور ہمارے باپ دادوں کو بتوں کی عبادت کرنے کی وجہ سے، بیوقوف اور کم عقل سمجھتا
اور کہتا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ خود ہی دیوانہ ہے اسے ایک وقت تک ڈھیل دو، موت کے ساتھ ہی اس کی دعوت بھی ختم ہو جائے گی یا ممکن ہے اس کی دیوانگی ختم ہو جائے اور اس دعوت کو ترک کر دے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس آدمی کو تو دیوانگی (کا عارضہ) ہے تو اس کے بارے میں کچھ مدت انتظار کرو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یقیناً اس شخص کو جنون ہے، پس تم اسے ایک وقت مقرر تک ڈھیل دو

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بس یہ ایک آدمی ہے۔ جسے کچھ جنون ہوگیا ہے۔ پس تم اس کے بارے میں کچھ مدت تک انتظار کرو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

درحقیقت یہ ایک ایسے انسان ہیں جنہیں جنون ہوگیا ہے لہذا چند دن ان کے حالات کا انتظار کرو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ شخص تو سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ اسے دیوانگی (کا عارضہ لاحق ہو گیا) ہے سو تم ایک عرصہ تک اس کا انتظار کرو (دیکھو آگے کیا کرتا ہے)،