الَّذِيْنَ هُمْ فِىْ صَلَاتِهِمْ خَاشِعُوْنَ ۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں
English Sahih:
They who are during their prayer humbly intent.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
جو اپنی نماز میں گڑگڑاتے ہیں
احمد علی Ahmed Ali
جو اپنی نماز میں عاجزی کرنے والے ہیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں (١)
٢۔١ خُشُوع سے مراد، قلب کی یکسوئی اور مصروفیت ہے۔ قلبی یکسوئی یہ ہے کہ نماز کی حالت میں بہ قصد خیالات اور وسوسوں کے ہجوم سے دل کو محفوظ رکھے اور اللہ کی عظمت و جلالت کا نقش اپنے دل پر بٹھا نے کی سعی کرے۔ اعضا و دل کی یکسوئی یہ ہے کہ ادھر ادھر نہ دیکھے، کھیل کود نہ کرے، بالوں اور کپڑوں کو سنوارنے میں نہ لگا رہے بلکہ خوف و خشیت اور عاجزی کی ایسی کیفیت طاری ہو، جیسے عام طور پر بادشاہ یا کسی بڑے شخص کے سامنے ہوتی ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
جو نماز میں عجزو نیاز کرتے ہیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
جو اپنی نمازوں میں خشوع و خضوع کرتے ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جو اپنی نمازوں میں گڑگڑانے والے ہیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
جو لوگ اپنی نماز میں عجز و نیاز کرتے ہیں،