ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِىْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍۖ
Then
ثُمَّ
پھر
We placed him
جَعَلْنَٰهُ
بنایا ہم نے اس کو۔ بناکر رکھا ہم نے اس کو
(as) a semen-drop
نُطْفَةً
ایک نطفے کی شکل میں
in
فِى
میں
a resting place
قَرَارٍ
ایک ٹھکانے میں
firm
مَّكِينٍ
محفوظ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
پھر اسے ایک محفوظ جگہ ٹپکی ہوئی بوند میں تبدیل کیا
English Sahih:
Then We placed him as a sperm-drop in a firm lodging [i.e., the womb].
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
پھر اسے ایک محفوظ جگہ ٹپکی ہوئی بوند میں تبدیل کیا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
پھر اسے پانی کی بوند کیا ایک مضبوط ٹھہراؤ میں
احمد علی Ahmed Ali
پھر ہم نے حفاظت کی جگہ میں نطفہ بنا کر رکھا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
پھر اسے نطفہ بنا کر محفوظ جگہ میں قرار دے دیا (١)۔
١٣۔١ محفوظ جگہ سے مراد رحم مادر ہے، جہاں نو مہینے بچہ بڑی حفاظت سے رہتا اور پرورش پاتا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
پھر اس کو ایک مضبوط (اور محفوظ) جگہ میں نطفہ بنا کر رکھا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
پھر اسے نطفہ بنا کر محفوظ جگہ میں قرار دے دیا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
پھر ہم نے اسے نطفہ کی صورت میں ایک محفوظ مقام (رحم) میں رکھا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر اسے ایک محفوظ جگہ پر نطفہ بناکر رکھا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
پھر اسے نطفہ (تولیدی قطرہ) بنا کر ایک مضبوط جگہ (رحمِ مادر) میں رکھا،