Skip to main content

فَتَعٰلَى اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَـقُّ ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ رَبُّ الْعَرْشِ الْـكَرِيْمِ

So exalted is
فَتَعَٰلَى
تو بہت بلند ہے
Allah
ٱللَّهُ
اللہ
the King
ٱلْمَلِكُ
بادشاہ
the Truth
ٱلْحَقُّۖ
سچا۔ حق
(There is) no
لَآ
نہیں
god
إِلَٰهَ
کوئی الہ
except
إِلَّا
مگر
Him
هُوَ
وہی
(the) Lord
رَبُّ
رب ہے
(of) the Throne
ٱلْعَرْشِ
عرش
Honorable
ٱلْكَرِيمِ
کریم کا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پس بالا و برتر ہے اللہ، پادشاہ حقیقی، کوئی خدا اُس کے سوا نہیں، مالک ہے عرش بزرگ کا

English Sahih:

So exalted is Allah, the Sovereign, the Truth; there is no deity except Him, Lord of the Noble Throne.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پس بالا و برتر ہے اللہ، پادشاہ حقیقی، کوئی خدا اُس کے سوا نہیں، مالک ہے عرش بزرگ کا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو بہت بلندی والا ہے اللہ سچا بادشاہ کوئی معبود نہیں سوا اس کے عزت والے عرش کا مالک،

احمد علی Ahmed Ali

سو الله بہت ہی عالیشان ہے جو حقیقی بادشاہ ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں عرش عظیم کا مالک ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اللہ تعالٰی سچا بادشاہ ہے وہ بڑی بلندی والا ہے (١) اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی بزرگ عرش کا مالک ہے (٢)

١١٦۔١ یعنی وہ اس سے بہت بلند کہ وہ تمہیں بغیر کسی مقصد کے یوں ہی ایک کھیل کے طور پر بےکار پیدا کیا اور وہ ہے اس کی عبادت کرنا۔ اسی لئے آگے فرمایا وہی معبود ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔
١١٦۔٢ عرش کی صفت کریم بیان فرمائی کہ وہاں سے رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو خدا جو سچا بادشاہ ہے (اس کی شان) اس سے اونچی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی عرش بزرگ کا مالک ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اللہ تعالیٰ سچا بادشاه ہے وه بڑی بلندی واﻻ ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہی بزرگ عرش کا مالک ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اللہ جو حقیقی بادشاہ ہے (ایسی بات سے) بلند و برتر ہے اس کے سوا کوئی الہ نہیں ہے۔ وہ عزت و عظمت والے عرش کا مالک ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پس بلند و بالا ہے وہ خدا جو بادشاہ برحق ہے اور اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اور وہ عرش کریم کا پروردگار ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس اللہ جو بادشاہِ حقیقی ہے بلند و برتر ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، بزرگی اور عزت والے عرش (اقتدار) کا (وہی) مالک ہے،