Skip to main content

الَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَۗ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ

Who
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
will inherit
يَرِثُونَ
جو ورثے میں پائیں گے
the Paradise
ٱلْفِرْدَوْسَ
فردوس کو
They
هُمْ
وہ
therein
فِيهَا
اس میں
(will) abide forever
خَٰلِدُونَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جو میراث میں فردوس پائیں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے

English Sahih:

Who will inherit al-Firdaus. They will abide therein eternally.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جو میراث میں فردوس پائیں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کہ فردوس کی میراث پائیں گے، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے،

احمد علی Ahmed Ali

جو جنت الفردوس کے وارث ہوں گے وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جو فردوس کے وارث ہونگے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے (١)

١١۔١ ان صفات مذکورہ کے حامل مومن ہی فلاح یاب ہونگے جو جنت کے وارث یعنی حق دار ہوں گے۔ جنت بھی جنت الفردوس، جو جنت کا اعلٰی حصہ ہے۔ جہاں سے جنت کی نہریں جاری ہوتی ہیں
(صحیح بخاری، کتاب الجہاد، باب درجات المجاہدین، فی سبیل اللہ، وکتاب التوحید، باب وکان عرشہ علی ماء)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(یعنی) جو بہشت کی میراث حاصل کریں گے۔ اور اس میں ہمیشہ رہیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جو فردوس کے وارث ہوں گے جہاں وه ہمیشہ رہیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو فردوس (بریں) کے وارث ہوں گے (اور) وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جو فردوس کے وارث بنیں گے اور اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ لوگ جنت کے سب سے اعلیٰ باغات (جہاں تمام نعمتوں، راحتوں اور قربِ الٰہی کی لذتوں کی کثرت ہوگی ان) کی وراثت (بھی) پائیں گے، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے،