قَالُوْا وَجَدْنَاۤ اٰبَاۤءَنَا لَهَا عٰبِدِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
انہوں نے جواب دیا "ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی عبادت کرتے پایا ہے"
English Sahih:
They said, "We found our fathers worshippers of them."
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
انہوں نے جواب دیا "ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی عبادت کرتے پایا ہے"
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بولے ہم نے اپنے دادا کو ان کی پوجا کرتے پایا
احمد علی Ahmed Ali
انہوں نے کہا ہم نے اپنے باپ دااد کو انہیں کی پوجا کرتے پایا ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
سب نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو انہی کی عبادت کرتے ہوئے پایا۔
جس طرح آج بھی جہالت وخرافات میں پھنسے ہوئے مسلمانوں کو بدعات ورسومات جاہلیہ سے روکا جائے تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ہم انہیں کس طرح چھوڑیں جب کہ ہمارے آباواجداد بھی یہی کچھ کرتے رہے ہیں اور یہی جواب وہ حضرات دیتے ہیں جو نصوص کتاب و سنت سے اعراض کر کے علماء ومشائخ کے آراء وافکار سے چمٹے رہنے کو ضروری خیال کرتے ہیں۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
وہ کہنے لگے کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی پرستش کرتے دیکھا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
سب نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو انہی کی عبادت کرتے ہوئے پایا
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی عبادت کرتے ہوئے پایا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ان لوگوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو بھی ان ہی کی عبادت کرتے ہوئے دیکھا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
وہ بولے: ہم نے اپنے باپ دادا کو انہی کی پرستش کرتے پایا تھا،