Skip to main content

وَمَنْ يَّقُلْ مِنْهُمْ اِنِّىْۤ اِلٰـهٌ مِّنْ دُوْنِهٖ فَذٰلِكَ نَجْزِيْهِ جَهَـنَّمَۗ كَذٰلِكَ نَجْزِى الظّٰلِمِيْنَ

And whoever
وَمَن
اور جو
says
يَقُلْ
کہتا ہے
of them
مِنْهُمْ
ان میں سے
"Indeed, I am
إِنِّىٓ
بیشک میں
a god
إِلَٰهٌ
الہ ہوں
besides Him"
مِّن
اس کے
besides Him"
دُونِهِۦ
سوا
Then that
فَذَٰلِكَ
تو یہ
We will recompense
نَجْزِيهِ
ہم بدلہ دیں گے اس کو
(with) Hell
جَهَنَّمَۚ
جہنم (کی شکل میں)
Thus
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
We recompense
نَجْزِى
ہم بدلہ دیں گے
the wrongdoers
ٱلظَّٰلِمِينَ
ظالموں کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور جو اُن میں سے کوئی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں بھی ایک خدا ہوں، تو اسے ہم جہنّم کی سزا دیں، ہمارے ہاں ظالموں کا یہی بدلہ ہے

English Sahih:

And whoever of them should say, "Indeed, I am a god besides Him" – that one We would recompense with Hell. Thus do We recompense the wrongdoers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور جو اُن میں سے کوئی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں بھی ایک خدا ہوں، تو اسے ہم جہنّم کی سزا دیں، ہمارے ہاں ظالموں کا یہی بدلہ ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ان میں جو کوئی کہے کہ میں اللہ کے سوا معبود ہوں تو اسے ہم جہنم کی جزا دیں گے، ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ستمگاروں کو،

احمد علی Ahmed Ali

اورجو کوئی ان میں سے یہ کہے کہ بے شک میں اس کے سوا خدا ہوں تو اسی پر ہم اسے جہنم کی سزاد یں گے ہم اسی طرح ظالموں کو سزا دیا کرتے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ان میں سے اگر کوئی بھی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں لائق عبادت تو ہم اسے دوزخ کی سزا دیں (١) ہم ظالموں کو اس طرح سزا دیتے ہیں۔

٢٩۔١ یعنی ان فرشتوں میں سے بھی اگر کوئی اللہ ہونے کا دعویٰ کر دے تو ہم اسے بھی جہنم میں پھینک دیں گے۔ یہ شرطیہ کلام ہے، جس کا وقوع ضروری نہیں۔ مقصد، شرک کی تردید اور توحید کا اثبات ہے۔ جیسے (قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ ڰ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِيْنَ) 43۔ الزخرف;81) ' اگر بالفرض رحمٰن کی اولاد ہو تو میں سب سے پہلے اس کی عبادت کرنے والوں میں سے ہوں گا ' ( لَىِٕنْ اَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ ) 39۔ الزمر;65)' اے پیغمبر! اگر تو بھی شرک کرے تو تیرے عمل برباد ہو جائیں گے ' یہ سب مشروط ہیں جن کا وقوع غیر ضروری ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جو شخص ان میں سے یہ کہے کہ خدا کے سوا میں معبود ہوں تو اسے ہم دوزخ کی سزا دیں گے اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ان میں سے اگر کوئی بھی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں ﻻئق عبادت ہوں تو ہم اسے دوزخ کی سزا دیں ہم ﻇالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور جو (بالفرض) ان میں سے یہ کہہ دے کہ اللہ کے علاوہ میں خدا ہوں۔ تو ہم اسے جہنم کی سزا دیں گے ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور اگر ان میں سے بھی کوئی یہ کہہ دے کہ خدا کے علاوہ میں بھی خدا ہوں تو ہم اس کو بھی جہنّم کی سزا دیں گے کہ ہم اسی طرح ظالموں کو سزا دیا کرتے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ان میں سے کون ہے جو کہہ دے کہ میں اس (اﷲ) کے سوا معبود ہوں سو ہم اسی کو دوزخ کی سزا دیں گے، اسی طرح ہم ظالموں کو سزا دیا کرتے ہیں،