وَهَلْ اَتٰٮكَ حَدِيْثُ مُوْسٰىۘ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور تمہیں کچھ موسیٰؑ کی خبر بھی پہنچی ہے؟
English Sahih:
And has the story of Moses reached you? –
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور تمہیں کچھ موسیٰؑ کی خبر بھی پہنچی ہے؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور کچھ تمہیں موسیٰ کی خبر آئی
احمد علی Ahmed Ali
اور کیا تجھے موسیٰ کی بات پہنچی ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
تجھے موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ بھی معلوم ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور کیا تمہیں موسیٰ (کے حال) کی خبر ملی ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
تجھے موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ بھی معلوم ہے؟
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
کیا آپ(ص) تک موسیٰ کا واقعہ پہنچا ہے؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کیا تمہارے پاس موسٰی کی داستان آئی ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور کیا آپ کے پاس موسٰی (علیہ السلام) کی خبر آچکی ہے،
تفسير ابن كثير Ibn Kathir
آگ کی تلاش۔
یہاں سے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا قصہ شروع ہوتا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب کہ آپ اس مدت کو پوری کرچکے تھے جو آپ کے اور آپ کے خسر صاحب کے درمیان طے ہوئی تھی اور آپ اپنے اہل و عیال کو لے کر دس سال سے زیادہ عرصے کے بعد اپنے وطن مصر کی طرف جا رہے تھے سردی کی رات تھی راستہ بھول گئے تھے پہاڑوں کی گھاٹیوں کے درمیان اندھیرا تھا ابر چھایا ہوا تھا ہرچند چقماق سے آگ نکالنا چاہی لیکن اس سے بالکل آگ نہ نکلی ادھر ادھر نظریں دوڑائیں تو دائیں جانب کے پہاڑ پر کچھ آگ دکھائی دی تو بیوی صاحبہ سے فرمایا اس طرف آگ سی نظر آرہی ہے میں جاتا ہوں کہ وہاں سے کچھ انگارے لے آؤں تاکہ تم سینک تاپ کرلو اور کچھ روشنی بھی ہوجائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہاں کوئی آدمی مل جائے جو راستہ بھی بتادے۔ بہر صورت راستے کا پتہ یا آگ مل ہی جائے گی۔