Skip to main content

اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۗ لَـهُ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰى

Allah -
ٱللَّهُ
اللہ تعالیٰ
(there is) no
لَآ
نہیں
god
إِلَٰهَ
کوئی الہ برحق
except
إِلَّا
مگر
Him
هُوَۖ
وہی
To Him (belong)
لَهُ
اس کے لیے ہیں
the Names
ٱلْأَسْمَآءُ
نام
the Most Beautiful
ٱلْحُسْنَىٰ
اچھے اچھے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہ اللہ ہے، اس کے سوا کوئی خدا نہیں، اس کے لیے بہترین نام ہیں

English Sahih:

Allah – there is no deity except Him. To Him belong the best names.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہ اللہ ہے، اس کے سوا کوئی خدا نہیں، اس کے لیے بہترین نام ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اللہ کہ اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں، اسی کے ہیں سب اچھے نام

احمد علی Ahmed Ali

الله ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں اس کے سب نام اچھے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، بہترین نام اسی کے ہیں (١)۔

٨۔١ یعنی معبود وہی ہے جو مذکورہ صفات سے متصف ہے اور بہترین نام بھی اسی کے ہیں جن سے اس کو پکارا جاتا ہے۔ نہ معبود اس کے سوا کوئی اور ہے اور نہ اس کے اسمائے حسنٰی ہی کسی کے ہیں۔ پس اسی کی صحیح معرفت حاصل کر کے اُسی سے ڈرایا جائے، اسی سے محبت رکھی جائے، اسی پر ایمان لایا جائے اور اسی کی اطاعت کی جائے۔ تاکہ انسان جب اس کی بارگاہ میں واپس جائے تو وہاں شرمسار نہ ہو بلکہ اس کی رحمت و مغفرت سے شاد کام اور اس کی رضا سے سعادت مند ہو۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

(وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ اس کے (سب) نام اچھے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، بہترین نام اسی کے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ الٰہ ہے اس کے سوا کوئی الہ نہیں ہے۔ سب اچھے اچھے نام اسی کے لئے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ اللہ ہے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے اس کے لئے بہترین نام ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اللہ (اسی کا اسمِ ذات) ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں (گویا تم اسی کا اثبات کرو اور باقی سب جھوٹے معبودوں کی نفی کر دو)، اس کے لئے (اور بھی) بہت خوبصورت نام ہیں (جو اس کی حسین و جمیل صفات کا پتہ دیتے ہیں)،