Skip to main content

اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى

Go
ٱذْهَبْ
جاؤ
to
إِلَىٰ
طرف
Firaun
فِرْعَوْنَ
فرعون کی
Indeed he
إِنَّهُۥ
بیشک اس نے
(has) transgressed"
طَغَىٰ
سرکشی کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اب تو فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے"

English Sahih:

Go to Pharaoh. Indeed, he has transgressed [i.e., tyrannized]."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اب تو فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

فرعون کے پاس جا اس نے سر اٹھایا

احمد علی Ahmed Ali

فرعون کے پاس جا بے شک وہ سرکش ہو گیا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اب تو فرعون کی طرف جا اس نے بڑی سرکشی مچا رکھی ہے (١)

٢٤۔١ فرعون کا ذکر اس لئے کیا کہ اس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا تھا اور اس پر طرح طرح کے ظلم روا رکھتا تھا۔ علاوہ ازیں اس کی سرکشی و طغیانی بھی بہت بڑھ گئی تھی حتٰی کہ وہ دعویٰ کرنے لگا تھا ( اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى) 79۔ النازعات;24) ' میں تمہارا بلند تر رب ہوں '

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تم فرعون کے پاس جاؤ (کہ) وہ سرکش ہو رہا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اب تو فرعون کی طرف جا اس نے بڑی سرکشی مچا رکھی ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جاؤ فرعون کے پاس کہ وہ بڑا سرکش ہو گیا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جاؤ فرعون کی طرف جاؤ کہ وہ سرکش ہوگیا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

تم فرعون کے پاس جاؤ وہ (نافرمانی و سرکشی میں) حد سے بڑھ گیا ہے،