Skip to main content

يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِهٖ عِلْمًا

He knows
يَعْلَمُ
جانتا ہے
what
مَا
جو
(is) before them
بَيْنَ
سامنے
(is) before them
أَيْدِيهِمْ
ان کے سامنے ہے۔ ان کے آگے ہے
and what
وَمَا
اور جو
(is) behind them
خَلْفَهُمْ
ان کے پیچھے ہے
while not
وَلَا
اور نہیں
they encompass
يُحِيطُونَ
وہ احاطہ کرسکتے
it
بِهِۦ
اس کا
(in) knowledge
عِلْمًا
علم کے اعتبار سے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہ لوگوں کا اگلا پچھلا سب حال جانتا ہے اور دُوسروں کو اس کا پورا عِلم نہیں ہے

English Sahih:

He [i.e., Allah] knows what is [presently] before them and what will be after them, but they do not encompass it [i.e., what He knows] in knowledge.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہ لوگوں کا اگلا پچھلا سب حال جانتا ہے اور دُوسروں کو اس کا پورا عِلم نہیں ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے اور ان کا علم اسے نہیں گھیر سکتا

احمد علی Ahmed Ali

وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے اور پیچھے ہے اور ان کا علم اسے احاطہ نہیں کر سکتا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

جو کچھ ان کے آگے پیچھے ہے اسے اللہ ہی جانتا ہے مخلوق کا علم اس پر حاوی نہیں ہو سکتا۔(۱)

۱۱۰۔۱ گزشتہ آیت میں شفاعت کے لیے جو اصول بیان فرمایا گیا ہے اس میں اس کی وجہ اور علت بیان کر دی گئی ہے کہ چونکہ اللہ کے سوا کسی کو بھی کسی کی بابت پورا علم نہیں ہے کہ کون کتنا بڑا مجرم ہے؟ اور وہ اس بات کا مستحق ہے بھی یا نہیں کہ اس کی سفارش کی جا سکے؟ اس لیے اس بات کا فیصلہ بھی اللہ تعالٰی ہی فرمائے گا کہ کون کون لوگ انبیاء وصلحا کی سفارش کے مستحق ہیں؟ کیونکہ ہر شخص کے جرائم کی نوعیت وکیفیت کو اس کے سواء کوئی نہیں جانتا اور نہ جان ہی سکتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو کچھ ان کے آگے ہے اور کچھ ان کے پیچھے ہے وہ اس کو جانتا ہے اور وہ (اپنے) علم سے خدا (کے علم) پر احاطہ نہیں کرسکتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

جو کچھ ان کے آگے پیچھے ہے اسے اللہ ہی جانتا ہے مخلوق کا علم اس پر حاوی نہیں ہو سکتا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو کچھ لوگوں کے آگے ہے (آنے والے حالات) اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے (گزرے ہوئے واقعات) وہ سب کچھ جانتا ہے مگر لوگ اپنے علم سے اس کا احاطہ نہیں کر سکتے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ سب کے سامنے اور پیچھے کے حالات سے باخبر ہے اور کسی کا علم اس کی ذات کو محیط نہیں ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

وہ ان (سب چیزوں) کو جانتا ہے جو ان کے آگے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہیں اور وہ (اپنے) علم سے اس (کے علم) کا احاطہ نہیں کرسکتے،