Skip to main content
قَالَ
کہا
لَهُم
ان کو
مُّوسَىٰ
موسیٰ نے
وَيْلَكُمْ
افسوس تم پر
لَا
مت
تَفْتَرُوا۟
گھڑو
عَلَى
پر
ٱللَّهِ
اللہ (پر)
كَذِبًا
جھوٹ
فَيُسْحِتَكُم
تو فنا کردے گا تم کو
بِعَذَابٍۖ
عذاب کے ساتھ
وَقَدْ
اور تحقیق
خَابَ
نامراد ہوا
مَنِ
جس نے
ٱفْتَرَىٰ
گھڑ لیا

موسیٰؑ نے (عین موقع پر گروہ مقابل کو مخاطب کر کے) کہا "شامت کے مارو، نہ جھُوٹی تہمتیں باندھو اللہ پر، ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہارا ستیاناس کر دے گا جھوٹ جس نے بھی گھڑا وہ نامراد ہوا"

تفسير
فَتَنَٰزَعُوٓا۟
تو وہ جھگڑنے لگے
أَمْرَهُم
اپنے معاملے میں
بَيْنَهُمْ
آپس میں
وَأَسَرُّوا۟
اور انہوں نے چپکے چپکے کی
ٱلنَّجْوَىٰ
سرگوشی

یہ سُن کر اُن کے درمیان اختلاف رائے ہو گیا اور وہ چپکے چپکے باہم مشورہ کرنے لگے

تفسير
قَالُوٓا۟
انہوں نے کہا
إِنْ
یقینا
هَٰذَٰنِ
یہ دونوں
لَسَٰحِرَٰنِ
البتہ جادوگر ہیں
يُرِيدَانِ
دونوں چاہتے ہیں
أَن
کہ
يُخْرِجَاكُم
وہ نکلوا دیں تم کو۔ بےدخل کردیں تم کو
مِّنْ
سے
أَرْضِكُم
تمہاری زمین سے
بِسِحْرِهِمَا
اپنے جادو کے بل پر
وَيَذْهَبَا
اور دونوں لے جائیں
بِطَرِيقَتِكُمُ
تمہارے طریقے کو
ٱلْمُثْلَىٰ
سب سے مثالی

آخر کار کچھ لوگو ں نے کہا کہ "یہ دونوں تو محض جادوگر ہیں اِن کا مقصد یہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہاری زمین سے بے دخل کر دیں اور تمہارے مثالی طریق زندگی کا خاتمہ کر دیں

تفسير
فَأَجْمِعُوا۟
تو اکٹھی کرلو
كَيْدَكُمْ
اپنی تدبیریں
ثُمَّ
پھر
ٱئْتُوا۟
آجاؤ
صَفًّاۚ
صف بنا کر
وَقَدْ
اور تحقیق
أَفْلَحَ
فلاح پا گیا
ٱلْيَوْمَ
آج
مَنِ
جو
ٱسْتَعْلَىٰ
غالب ہوا

اپنی ساری تدبیریں آج اکٹھی کر لو اور اَیکا کر کے میدان میں آؤبس یہ سمجھ لو کہ آج جو غالب رہا وہی جیت گیا"

تفسير
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
يَٰمُوسَىٰٓ
اے موسیٰ
إِمَّآ
یا
أَن
یہ کہ
تُلْقِىَ
تم ڈالو
وَإِمَّآ
اور یا
أَن
یہ کہ
نَّكُونَ
ہوں ہم
أَوَّلَ
پہلے
مَنْ
جو
أَلْقَىٰ
ڈالے

جادوگر بولے "موسیٰؑ، تم پھینکتے ہو یا پہلے ہم پھینکیں؟"

تفسير
قَالَ
کہا
بَلْ
بلکہ
أَلْقُوا۟ۖ
تم ڈالو
فَإِذَا
تو دفعتا
حِبَالُهُمْ
ان کی رسیاں
وَعِصِيُّهُمْ
اور ان کی لاٹھیاں
يُخَيَّلُ
خیال جاتا تھا
إِلَيْهِ
اس کی طرف
مِن
وجہ سے
سِحْرِهِمْ
ان کے جادو کی (وجہ سے)
أَنَّهَا
کہ بیشک وہ
تَسْعَىٰ
دوڑرہی ہیں

موسیٰؑ نے کہا "نہیں، تم ہی پھینکو" یکایک اُن کی رسّیاں اور اُن کی لاٹھیاں اُن کے جادو کے زور سے موسیٰؑ کو دَوڑتی ہوئی محسوس ہونے لگیں

تفسير
فَأَوْجَسَ
تو چھپایا
فِى
میں
نَفْسِهِۦ
اپنے دل (میں)
خِيفَةً
کچھ خوف کو
مُّوسَىٰ
موسیٰ نے

اور موسیٰؑ اپنے دل میں ڈر گیا

تفسير
قُلْنَا
ہم نے کہا
لَا
مت
تَخَفْ
ڈرو
إِنَّكَ
بیشک تم
أَنتَ
تم ہی
ٱلْأَعْلَىٰ
اعلی ہو

ہم نے کہا "مت ڈر، تو ہی غالب رہے گا

تفسير
وَأَلْقِ
اور تو ڈال
مَا
جو
فِى
میں
يَمِينِكَ
تمہارے دائیں ہاتھ میں ہے
تَلْقَفْ
نکل جائے گا
مَا
جو
صَنَعُوٓا۟ۖ
انہوں نے بنایا ہے
إِنَّمَا
بیشک جو
صَنَعُوا۟
انہوں نے بنائی ہے
كَيْدُ
چال ہے
سَٰحِرٍۖ
ایک جادوگر کی
وَلَا
اور نہیں
يُفْلِحُ
فلاح پاسکتا ہے
ٱلسَّاحِرُ
ایک جادوگر
حَيْثُ
جہاں سے
أَتَىٰ
آجائے

پھینک جو کچھ تیرے ہاتھ میں ہے، ابھی اِن کی ساری بناوٹی چیزوں کو نگلے جاتا ہے یہ جو کچھ بنا کر لائے ہیں یہ تو جادوگر کا فریب ہے، اور جادوگر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، خواہ کسی شان سے وہ آئے"

تفسير
فَأُلْقِىَ
تو گرادیے گئے
ٱلسَّحَرَةُ
جادوگر
سُجَّدًا
سجدہ میں
قَالُوٓا۟
کہنے لگے
ءَامَنَّا
ہم ایمان لائے
بِرَبِّ
رب پر
هَٰرُونَ
ہارون کے
وَمُوسَىٰ
اور موسیٰ کے

آخر کو یہی ہُوا کہ سارے جادوگر سجدے میں گرا دیے گئے اور پکار اٹھے "مان لیا ہم نے ہارونؑ اور موسیٰؑ کے رب کو"

تفسير