فَلَمَّآ
پھر جب
أَتَىٰهَا
وہ آئے اس کے پاس
نُودِىَ
پکارے گئے
يَٰمُوسَىٰٓ
اے موسیٰ
وہاں پہنچا تو پکارا گیا "اے موسیٰؑ!
إِنِّىٓ
بیشک میں
أَنَا۠
میں
رَبُّكَ
تیرا رب ہوں
فَٱخْلَعْ
پس اتار دو
نَعْلَيْكَۖ
اپنے جوتوں کو
إِنَّكَ
بیشک تم
بِٱلْوَادِ
وادی میں ہو
ٱلْمُقَدَّسِ
مقدس
طُوًى
طوی کی (مقدس وادی میں ہو)
میں ہی تیرا رب ہوں، جوتیاں اتار دے تو وادی مقدس طویٰ میں ہے
وَأَنَا
اور میں نے
ٱخْتَرْتُكَ
چن لیا تجھ کو
فَٱسْتَمِعْ
پس غور سے سنو
لِمَا
واسطے اس کے جو
يُوحَىٰٓ
وحی کیا جاتا ہے
اور میں نے تجھ کو چُن لیا ہے، سُن جو کچھ وحی کیا جاتا ہے
إِنَّنِىٓ
بیشک میں
أَنَا
میں ہی
ٱللَّهُ
اللہ ہوں
لَآ
نہیں
إِلَٰهَ
کوئی الہ۔ حق
إِلَّآ
مگر
أَنَا۠
میں ہی
فَٱعْبُدْنِى
پس عبادت کرو میری
وَأَقِمِ
اور قائم کرو
ٱلصَّلَوٰةَ
نماز
لِذِكْرِىٓ
میری یاد کے لیے
میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے، پس تو میری بندگی کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم کر
إِنَّ
بیشک
ٱلسَّاعَةَ
قیامت
ءَاتِيَةٌ
آنے والی ہے
أَكَادُ
قریب ہے
أُخْفِيهَا
کہ میں چھپالوں اس کو
لِتُجْزَىٰ
تاکہ بدلہ دیاجائے
كُلُّ
ہر
نَفْسٍۭ
شخص
بِمَا
اس کے مطابق جو
تَسْعَىٰ
اس نے کوشش کی
قیامت کی گھڑی ضرور آنے والی ہے میں اُس کا وقت مخفی رکھنا چاہتا ہوں، تاکہ ہر متنفّس اپنی سعی کے مطابق بدلہ پائے
فَلَا
پس نہ
يَصُدَّنَّكَ
روکے تجھے
عَنْهَا
اس کے بارے میں
مَن
جو
لَّا
نہیں
يُؤْمِنُ
مانتا اس کو۔ جو نہیں ایمان رکھتا
بِهَا
اس پر
وَٱتَّبَعَ
اور پیروی کرتا ہے
هَوَىٰهُ
اپنی خواہش نفس کی
فَتَرْدَىٰ
ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا
پس کوئی ایسا شخص جو اُس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش نفس کا بندہ بن گیا ہے تجھ کو اُس گھڑی کی فکر سے نہ روک دے، ورنہ تو ہلاکت میں پڑ جائے گا
وَمَا
اور کیا ہے
تِلْكَ
یہ
بِيَمِينِكَ
تیرے دائیں ہاتھ میں
يَٰمُوسَىٰ
اے موسیٰ
اور اے موسیٰؑ، یہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے؟"
قَالَ
کہا
هِىَ
یہ
عَصَاىَ
میری لاٹھی ہے
أَتَوَكَّؤُا۟
میں سہارا لیتا ہوں
عَلَيْهَا
اس پر
وَأَهُشُّ
اور میں پتے جھاڑتا ہوں
بِهَا
اس کے ساتھ
عَلَىٰ
پر
غَنَمِى
اپنی بکریوں پر
وَلِىَ
اور میرے لیے
فِيهَا
اس میں
مَـَٔارِبُ
فائدے ہیں
أُخْرَىٰ
کچھ دوسرے
موسیٰؑ نے جواب دیا "یہ میری لاٹھی ہے، اس پر ٹیک لگا کر چلتا ہوں، اس سے اپنی بکریوں کے لیے پتے جھاڑتا ہوں، اور بھی بہت سے کام ہیں جو اس سے لیتا ہوں"
فَأَلْقَىٰهَا
تو اس نے ڈال دیا اس کو
فَإِذَا
تو اچانک ۔ دفعتا
هِىَ
وہ
حَيَّةٌ
ایک سانپ تھا
تَسْعَىٰ
جو بل کھا رہا تھا۔ دوڑ رہا تھا
اس نے پھینک دیا اور یکایک وہ ایک سانپ تھی جو دَوڑ رہا تھا