Skip to main content

فَقُلْنَا اضْرِبُوْهُ بِبَعْضِهَا ۗ كَذٰلِكَ يُحْىِ اللّٰهُ الْمَوْتٰى ۙ وَيُرِيْکُمْ اٰيٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ

So We said
فَقُلْنَا
پس کہا ہم نے
"Strike him
ٱضْرِبُوهُ
مارو اس کو
with a part of it"
بِبَعْضِهَاۚ
ساتھ اس کے بعض حصے کے
Like this
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
revives
يُحْىِ
زندہ کرتا ہے
Allah
ٱللَّهُ
اللہ
the dead
ٱلْمَوْتَىٰ
مردوں کو
and shows you
وَيُرِيكُمْ
اور وہ دکھاتا ہے تم کو
His Signs
ءَايَٰتِهِۦ
اپنی نشانیاں
perhaps you may
لَعَلَّكُمْ
تاکہ تم
use your intellect
تَعْقِلُونَ
تم عقل سے کام لو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اُس وقت ہم نے حکم دیا کہ مقتول کی لاش کو اس کے ایک حصے سے ضرب لگاؤ دیکھو اس طرح اللہ مُردوں کو زندگی بخشتا ہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو

English Sahih:

So We said, "Strike him [i.e., the slain man] with part of it." Thus does Allah bring the dead to life, and He shows you His signs that you might reason.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اُس وقت ہم نے حکم دیا کہ مقتول کی لاش کو اس کے ایک حصے سے ضرب لگاؤ دیکھو اس طرح اللہ مُردوں کو زندگی بخشتا ہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو ہم نے فرمایا اس مقتول کو اس گائے کا ایک ٹکڑا مارو اللہ یونہی مرُدے جلائے گا۔ اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے کہ کہیں تمہیں عقل ہو

احمد علی Ahmed Ali

پھر ہم نے کہا اس مردہ پر اس گائے کا ایک ٹکڑا مارو اسی طرح الله مردوں کو زندہ کرے گا اور تمہیں اپنی قدرت کی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم نے کہا اس گائے کا ایک ٹکڑا مقتول کے جسم پر لگا دو ( وہ جی اٹھے گا) اس طرح اللہ مردوں کو زندہ کر کے تمہیں تمہاری عقلمندی کے لئے اپنی نشانیاں دکھاتا ہے، (١)

٧٣۔١ مقتول کے دوبارہ جی اٹھنے سے ثابت کرتے ہوئے اللہ تعالٰی روز قیامت تمام انسانوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی قدرت کا اعلان فرما رہا ہے۔ قیامت والے دن دوبارہ مردوں کو زندہ ہونا منکرین قیامت کے لئے ہمیشہ حیرت کا باعث رہا ہے اس لئے اللہ تعالٰی نے اس مسئلے کو بھی قرآن کریم میں جگہ جگہ مختلف پیرائے میں بیان فرمایا ہے۔ سورۃ بقرہ میں ہی اللہ تعالیٰ نے اس کی پانچ مثالیں بیان فرمائی ہیں ۔ ایک مثال(ثُمَّ بَعَثْنٰكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ )2۔بقرہ;64) البقرہ ۵٦ میں گزر چکی ہے ۔ دوسری مثال یہی قصہ ہے ۔ تیسری مثال دوسرے پارے کی آیت نمبر۲٤۳ آیت (مُوْتُوْا ۣ ثُمَّ اَحْيَاھُمْ )2۔بقرہ;243) چوتھی آیت نمبر۲۵۹ آیت (فَاَمَاتَهُ اللّٰهُ مِائَـةَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَهٗ )2۔بقرہ;259) اور پانچویں مثال اس کے بعد والی آیت میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے طیور اربعہ ( چار چڑیوں ) کی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو ہم نے کہا کہ اس بیل کا کوئی سا ٹکڑا مقتول کو مارو۔ اس طرح خدا مردوں کو زندہ کرتا ہے اور تم کو اپنی (قدرت کی) نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم سمجھو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم نے کہا کہ اس گائے کا ایک ٹکڑا مقتول کے جسم پر لگا دو، (وه جی اٹھے گا) اسی طرح اللہ مردوں کو زنده کرکے تمہیں تمہاری عقل مندی کے لئے اپنی نشانیاں دکھاتا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(اس لئے) ہم نے کہا کہ اس گائے کا کوئی ٹکڑا اس (مقتول کی لاش) پر مارو۔ اسی طرح اللہ مردوں کو زندہ کرتا ہے۔ اور تمہیں اپنی قدرت کی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو ہم نے کہا کہ مقتول کو گائے کے ٹکڑے سے مس کردو خدا اسی طرح مفِدوں کو زندہ کرتا ہے اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھلاتا ہے کہ شاید تمہیں عقل آجائے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر ہم نے حکم دیا کہ اس (مُردہ) پر اس (گائے) کا ایک ٹکڑا مارو، اسی طرح اللہ مُردوں کو زندہ فرماتا ہے (یا قیامت کے دن مُردوں کو زندہ کرے گا) اور تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تاکہ تم عقل و شعور سے کام لو،