Skip to main content

فَمَنْۢ بَدَّلَهٗ بَعْدَمَا سَمِعَهٗ فَاِنَّمَاۤ اِثْمُهٗ عَلَى الَّذِيْنَ يُبَدِّلُوْنَهٗۗ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌۗ

Then whoever
فَمَنۢ
تو جو کوئی
changes it
بَدَّلَهُۥ
بدل دے اس کو
after what
بَعْدَمَا
بعد اس کے
he (has) heard [it]
سَمِعَهُۥ
تو بیشک
so only
فَإِنَّمَآ
گناہ اس کا
its sin
إِثْمُهُۥ
اوپر
(would be) on
عَلَى
ان لوگوں کے ہے
those who
ٱلَّذِينَ
جو بدل دیتے ہیں اس کو
alter it
يُبَدِّلُونَهُۥٓۚ
بیشک
Indeed
إِنَّ
بیشک
Allah
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
(is) All-Hearing
سَمِيعٌ
سننے والا ہے
All-Knowing
عَلِيمٌ
جاننے والا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پھر جنہوں نے وصیت سنی اور بعد میں اُسے بدل ڈالا، توا س کا گناہ ان بدلنے والوں پر ہوگا اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

English Sahih:

Then whoever alters it [i.e., the bequest] after he has heard it – the sin is only upon those who have altered it. Indeed, Allah is Hearing and Knowing.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پھر جنہوں نے وصیت سنی اور بعد میں اُسے بدل ڈالا، توا س کا گناہ ان بدلنے والوں پر ہوگا اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو جو وصیت کو سن سنا کر بدل دے اس کا گناہ انہیں بدلنے والوں پر ہے بیشک اللہ سنتا جانتا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

پس جواسے اس کے سننے کےبعد بدل دے اس کا گناہ ان ہی پر ہے جو اسے بدلتے ہیں بے شک اللہ سننے والا جاننے والا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اب جو شخص اسے سننے کے بعد بدل دے اس کا گناہ بدلنے والے پر ہی ہوگا، واقع ہی اللہ تعالٰی سننے والا اور جاننے والا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو شخص وصیت کو سننے کے بعد بدل ڈالے تو اس (کے بدلنے) کا گناہ انہیں لوگوں پر ہے جو اس کو بدلیں۔ اور بےشک خدا سنتا جانتا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اب جو شخص اسے سننے کے بعد بدل دے اس کا گناه بدلنے والے پر ہی ہوگا، واقعی اللہ تعالیٰ سننے واﻻ جاننے واﻻ ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو شخص اس (وصیت) کو سننے کے بعد اس میں رد و بدل کرے تو اس کا گناہ انہی لوگوں پر ہوگا جو رد و بدل کریں گے۔ بے شک خدا خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس کے بعد وصیت کو سن کر جو شخص تبدیل کردے گا اس کا گناہ تبدیل کرنے والے پر ہوگا تم پر نہیں. خدا سب کا سننے والا اور سب کے حالات سے باخبر ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پھر جس شخص نے اس (وصیّت) کو سننے کے بعد اسے بدل دیا تو اس کا گناہ انہی بدلنے والوں پر ہے، بیشک اﷲ بڑا سننے والا خوب جاننے والا ہے،