Skip to main content

وَمِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَـرَامِۗ وَاِنَّهٗ لَـلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَۗ وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ

And from
وَمِنْ
اور سے
wherever
حَيْثُ
جہاں کہیں
you start forth
خَرَجْتَ
تم نکلو
[so] turn
فَوَلِّ
تو پھیر لو
your face
وَجْهَكَ
اپنے چہرے کو
(in the) direction
شَطْرَ
طرف
(of) Al-Masjid
ٱلْمَسْجِدِ
مسجد
Al-Haraam
ٱلْحَرَامِۖ
حرام کے
And indeed, it
وَإِنَّهُۥ
اور بیشک وہ
(is) surely the truth
لَلْحَقُّ
البتہ حق ہے
from
مِن
سے
your Lord
رَّبِّكَۗ
تیرے رب کی طرف
And not
وَمَا
اور نہیں ہے
(is) Allah
ٱللَّهُ
اللہ
unaware
بِغَٰفِلٍ
غافل
of what
عَمَّا
اس سے جو
you do
تَعْمَلُونَ
تم عمل کرتے ہو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

تمہارا گزر جس مقام سے بھی ہو، وہیں اپنا رُخ (نماز کے وقت) مسجد حرام کی طرف پھیر دو، کیونکہ یہ تمہارے رب کا بالکل حق فیصلہ ہے اور اللہ تم لوگوں کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے

English Sahih:

So from wherever you go out [for prayer, O Muhammad], turn your face toward al-Masjid al-Haram, and indeed, it is the truth from your Lord. And Allah is not unaware of what you do.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

تمہارا گزر جس مقام سے بھی ہو، وہیں اپنا رُخ (نماز کے وقت) مسجد حرام کی طرف پھیر دو، کیونکہ یہ تمہارے رب کا بالکل حق فیصلہ ہے اور اللہ تم لوگوں کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جہاں سے ا ٓ ؤ اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کرو اور وہ ضرور تمہارے رب کی طرف سے حق ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل نہیں-

احمد علی Ahmed Ali

اور جہاں سے آپ نکلیں تو اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کیا کریں اور آپ کے رب کی طرف سےیہی حق بھی ہے اور الله تمہارے کام سے غافل نہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

آپ جہاں سے نکلیں اپنا منہ (نماز کے لئے) مسجد حرام کی طرف کرلیا کریں، یعنی یہ حق ہے آپ کے رب کی طرف سے، جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے اللہ تعالٰی بےخبر نہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور تم جہاں سے نکلو، (نماز میں) اپنا منہ مسجد محترم کی طرف کر لیا کرو بےشک وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے۔ اور تم لوگ جو کچھ کرتے ہو۔ خدا اس سے بے خبر نہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

آپ جہاں سے نکلیں اپنا منھ (نماز کے لئے) مسجد حرام کی طرف کرلیا کریں، یہی حق ہے آپ کے رب کی طرف سے، جو کچھ تم کر رہے ہو اس سے اللہ تعالیٰ بےخبر نہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور (اے پیغمبر(ص)) آپ جب بھی کہیں نکلیں تو (نماز کے وقت) اپنا رخ مسجد حرام کی طرف رکھیں۔ بے شک یہ (تبدیلی قبلہ) آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل و بے خبر نہیں ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

پیغمبر آپ جہاںسے باہر نکلیں اپنا رخ مسجد الحرام کی سمت ہی رکھیں کہ یہی پروردگار کی طرف سے حق ہے--- اور اللہ تم لوگوںکے اعمال سے غافل نہیں ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور تم جدھر سے بھی (سفر پر) نکلو اپنا چہرہ (نماز کے وقت) مسجدِ حرام کی طرف پھیر لو، اور یہی تمہارے رب کی طرف سے حق ہے، اور اﷲ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

تین بار نزول حکم
یہ تیسری مرتبہ حکم ہو رہا ہے کہ روئے زمین کے مسلمانوں کو نماز کے وقت مسجد حرام کی طرف منہ کرنا چاہئے۔ تین مرتبہ تاکید اس لئے کی گئی کہ یہ تبدیلی کا حکم پہلی بار واقع ہوا تھا۔ فخرالدین رازی نے اس کی یہ وجہ بیان کی ہے کہ پہلا حکم تو ان کے لیے ہے جو کعبہ کو دیکھ رہے ہیں۔ دوسرا حکم ان کے لیے ہے جو مکہ میں ہیں لیکن کعبہ ان کے سامنے نہیں۔ تیسری بار انہیں حکم دیا جو مکہ کے باہر روئے زمین پر ہیں۔ قرطبی نے ایک توجیہ یہ بھی بیان کی ہے کہ پہلا حکم مکہ والوں کو ہے دوسرا اور شہر والوں کو تیسرا مسافروں کو بعض کہتے ہیں تینوں حکموں کا تعلق اگلی پچھلی عبارت سے ہے۔