Skip to main content
وَٱتَّقُوا۟
اور ڈرو
يَوْمًا
اس دن سے
تُرْجَعُونَ
تم لوٹائے جاؤ گے
فِيهِ
اس میں
إِلَى
طرف
ٱللَّهِۖ
اللہ کی
ثُمَّ
پھر
تُوَفَّىٰ
پورا پورا دیا جائے گا
كُلُّ
ہر
نَفْسٍ
شخص کو
مَّا
جو
كَسَبَتْ
اس نے کمائی کی
وَهُمْ
اور وہ
لَا
نہ
يُظْلَمُونَ
ظلم کیے جائیں گے

اس دن کی رسوائی و مصیبت سے بچو، جبکہ تم اللہ کی طرف واپس ہو گے، وہاں ہر شخص کو اس کی کمائی ہوئی نیکی یا بدی کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور کسی پر ظلم ہرگز نہ ہوگا

تفسير
يَٰٓأَيُّهَا
اے
ٱلَّذِينَ
لوگو
ءَامَنُوٓا۟
جو ایمان لائے ہو
إِذَا
جب
تَدَايَنتُم
تم باہم لین دین کرو
بِدَيْنٍ
قرض کا
إِلَىٰٓ
تک
أَجَلٍ مُّسَمًّى
وقت مقررہ۔ طے شدہ (مقررہ وقت تک)
فَٱكْتُبُوهُۚ
تو لکھا کرو اس کو۔ تو لکھ لیا کرو اس کو
وَلْيَكْتُب
چاہیے کہ لکھے
بَّيْنَكُمْ
تمہارے درمیان
كَاتِبٌۢ
لکھنے والا
بِٱلْعَدْلِۚ
ساتھ عدل کے
وَلَا
اور نہ
يَأْبَ
انکار کرے
كَاتِبٌ
لکھنے والا
أَن
کہ
يَكْتُبَ
وہ لکھے
كَمَا
جیسا کہ
عَلَّمَهُ
سکھا دیا اس کو
ٱللَّهُۚ
اللہ نے
فَلْيَكْتُبْ
پس چاہیے کہ وہ لکھے
وَلْيُمْلِلِ
اور چاہیے کہ املاء کرے
ٱلَّذِى
وہ شخص
عَلَيْهِ
جس پر
ٱلْحَقُّ
حق ہے (مقروض ہے)
وَلْيَتَّقِ
اورچاہیے کہ
ٱللَّهَ
اللہ سے
رَبَّهُۥ
جو رب ہے اس کا
وَلَا
اور نہ
يَبْخَسْ
کمی کرے
مِنْهُ
اس سے
شَيْـًٔاۚ
کسی چیز کی
فَإِن
پھر اگر
كَانَ
ہو
ٱلَّذِى
وہ شخص (یعنی مقروض)
عَلَيْهِ
اوپر اس کے
ٱلْحَقُّ
حق ہے
سَفِيهًا
بےوقوف۔ کم عقل
أَوْ
یا
ضَعِيفًا
کمزور
أَوْ
یا
لَا
نہیں
يَسْتَطِيعُ
وہ استطاعت رکھتا
أَن
کہ
يُمِلَّ
املاء کرے
هُوَ
وہ
فَلْيُمْلِلْ
پس چاہیے کہ املاء کرے
وَلِيُّهُۥ
سرپرست اس کا
بِٱلْعَدْلِۚ
عدل کے ساتھ
وَٱسْتَشْهِدُوا۟
اور گواہ بنالیا کرو
شَهِيدَيْنِ
دو گواہ
مِن
سے
رِّجَالِكُمْۖ
اپنے مردو (میں سے)
فَإِن
پھر اگر
لَّمْ
نہ
يَكُونَا
وہ دو ہوں
رَجُلَيْنِ
دو مرد
فَرَجُلٌ
تو ایک مرد
وَٱمْرَأَتَانِ
اور دو عورتیں
مِمَّن
اس میں سے جو
تَرْضَوْنَ
تم پسند کرتے ہو
مِنَ
سے
ٱلشُّهَدَآءِ
گواہوں میں
أَن
اس لیے کہ۔ مبادا کہ
تَضِلَّ
بھول جائے گی
إِحْدَىٰهُمَا
ان دونوں میں سے ایک
فَتُذَكِّرَ
تو یاد دہانی کرادے
إِحْدَىٰهُمَا
ان دونوں میں سے ایک
ٱلْأُخْرَىٰۚ
دوسری کو
وَلَا
اور نہ
يَأْبَ
انکار کریں
ٱلشُّهَدَآءُ
گواہ
إِذَا مَا
جب بھی۔ جہاں بھی
دُعُوا۟ۚ
وہ بلائے جائیں
وَلَا
اور نہ
تَسْـَٔمُوٓا۟
تم سستی کرو
أَن
کہ
تَكْتُبُوهُ
تم لکھ لو اس کو
صَغِيرًا
چھوٹا ہو
أَوْ
یا
كَبِيرًا
بڑا ہو
إِلَىٰٓ
طرف
أَجَلِهِۦۚ
اس کے مقرر وقت کے
ذَٰلِكُمْ
یہ بات
أَقْسَطُ
زیادہ انصاف والی ہے
عِندَ
نزدیک
ٱللَّهِ
اللہ کے
وَأَقْوَمُ
اور زیادہ درست رکھنے والی ہے
لِلشَّهَٰدَةِ
گواہی کے لیے
وَأَدْنَىٰٓ
اور زیادہ قریب ہے
أَلَّا
کہ نہ
تَرْتَابُوٓا۟ۖ
تم شک میں مبتلا ہو جاو
إِلَّآ
مگر
أَن
کہ
تَكُونَ
ہو
تِجَٰرَةً
تجارت۔ سودا
حَاضِرَةً
حاضر
تُدِيرُونَهَا
تم لین دین کرتے ہو اس کا
بَيْنَكُمْ
آپس میں
فَلَيْسَ
تو نہیں ہے
عَلَيْكُمْ
تم پر
جُنَاحٌ
کوئی گناہ
أَلَّا
کہ نہ
تَكْتُبُوهَاۗ
تم لکھو اس کو
وَأَشْهِدُوٓا۟
اور گواہ بنا لو
إِذَا
جب
تَبَايَعْتُمْۚ
باہم خریدوفروخت کرو تم
وَلَا
اور نہ
يُضَآرَّ
ضرر پہنچایاجائے
كَاتِبٌ
کاتب کو
وَلَا
اور نہ
شَهِيدٌۚ
گواہ کو
وَإِن
اور اگر
تَفْعَلُوا۟
تم کرو گے
فَإِنَّهُۥ
تو بیشک وہ
فُسُوقٌۢ
گناہ ہوگا
بِكُمْۗ
تمہارے لئیے
وَٱتَّقُوا۟
اور ڈرو تم
ٱللَّهَۖ
اللہ سے
وَيُعَلِّمُكُمُ
اور سکھاتا ہے تم کو
ٱللَّهُۗ
اللہ
وَٱللَّهُ
اور اللہ
بِكُلِّ
ساتھ ہر
شَىْءٍ
چیز کے
عَلِيمٌ
جاننے والا ہے

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب کسی مقرر مدت کے لیے تم آپس میں قرض کا لین دین کرو، تو اسے لکھ لیا کرو فریقین کے درمیان انصاف کے ساتھ ایک شخص دستاویز تحریر کرے جسے اللہ نے لکھنے پڑھنے کی قابلیت بخشی ہو، اسے لکھنے سے انکار نہ کرنا چاہیے وہ لکھے اور املا وہ شخص کرائے جس پر حق آتا ہے (یعنی قرض لینے والا)، اور اُسے اللہ، اپنے رب سے ڈرنا چاہیے کہ جو معاملہ طے ہوا ہو اس میں کوئی کمی بیشی نہ کرے لیکن اگر قرض لینے والا خود نادان یا ضعیف ہو، املا نہ کرا سکتا ہو، تواس کا ولی انصاف کے ساتھ املا کرائے پھر اپنے مردوں سے دو آدمیوں کی اس پر گواہی کرا لو اور اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں ہوں تاکہ ایک بھول جائے، تو دوسری اسے یاد دلا دے یہ گواہ ایسے لوگوں میں سے ہونے چاہییں، جن کی گواہی تمہارے درمیان مقبول ہو گواہوں کو جب گواہ بننے کے لیے کہا جائے، تو انہیں انکار نہ کرنا چاہیے معاملہ خواہ چھوٹا ہو یا بڑا، میعاد کی تعین کے ساتھ اس کی دستاویز لکھوا لینے میں تساہل نہ کرو اللہ کے نزدیک یہ طریقہ تمہارے لیے زیادہ مبنی بر انصاف ہے، اس سے شہادت قائم ہونے میں زیادہ سہولت ہوتی ہے، اور تمہارے شکوک و شبہات میں مبتلا ہونے کا امکان کم رہ جاتا ہے ہاں جو تجارتی لین دین دست بدست تم لوگ آپس میں کرتے ہو، اس کو نہ لکھا جائے تو کوئی حرج نہیں، مگر تجارتی معاملے طے کرتے وقت گواہ کر لیا کرو کاتب اور گواہ کو ستایا نہ جائے ایسا کرو گے، تو گناہ کا ارتکاب کرو گے اللہ کے غضب سے بچو وہ تم کو صحیح طریق عمل کی تعلیم دیتا ہے اور اسے ہر چیز کا علم ہے

تفسير
وَإِن
اور اگر
كُنتُمْ
ہو تم
عَلَىٰ
پر
سَفَرٍ
سفر
وَلَمْ
اورنہ
تَجِدُوا۟
تم پاؤ
كَاتِبًا
لکھنے والا
فَرِهَٰنٌ
تو رھن رکھا ہے
مَّقْبُوضَةٌۖ
قبضہ کی ہوئی کا
فَإِنْ
پھر اگر
أَمِنَ
اعتبار کرے
بَعْضُكُم
تم میں سے بعض
بَعْضًا
بعض کا
فَلْيُؤَدِّ
پس چاہیے کہ ادا کرے
ٱلَّذِى
وہ شخص جو
ٱؤْتُمِنَ
امین بنایا گیا
أَمَٰنَتَهُۥ
اس کی امانت کو
وَلْيَتَّقِ
اورچاہے کہ وہ ڈرے
ٱللَّهَ
اللہ سے
رَبَّهُۥۗ
جو رب ہے اس کا
وَلَا
اور نہ
تَكْتُمُوا۟
تم چھپاؤ
ٱلشَّهَٰدَةَۚ
گواہی کو
وَمَن
اور جو کوئی
يَكْتُمْهَا
چھپائے گا اس کو
فَإِنَّهُۥٓ
تو بیشک وہ
ءَاثِمٌ
گناہ گار ہے
قَلْبُهُۥۗ
دل اس کا
وَٱللَّهُ
اور اللہ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعْمَلُونَ
تم عمل کرتے ہو
عَلِيمٌ
جاننے والا ہے

اگر تم سفر کی حالت میں ہو اور دستاویز لکھنے کے لیے کوئی کاتب نہ ملے، تو رہن بالقبض پر معاملہ کرو اگر تم میں سے کوئی شخص دوسرے پر بھروسہ کر کے اس کے ساتھ کوئی معاملہ کرے، تو جس پر بھروسہ کیا گیا ہے، اسے چاہیے کہ امانت ادا کرے اور اللہ، اپنے رب سے ڈرے اور شہادت ہرگز نہ چھپاؤ جو شہادت چھپاتا ہے، اس کا دل گناہ میں آلودہ ہے اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہے

تفسير
لِّلَّهِ
اللہ کے لیے ہے
مَا
جو
فِى
میں ہے
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
آسمانوں
وَمَا
اور جو
فِى
میں ہے
ٱلْأَرْضِۗ
زمین
وَإِن
اور اگر
تُبْدُوا۟
تم ظاہر کرو
مَا
جو
فِىٓ
میں ہے
أَنفُسِكُمْ
تمہارے نفسوں
أَوْ
یا
تُخْفُوهُ
تم چھپاؤ گے اس کو
يُحَاسِبْكُم
حساب لے گا تمہارا
بِهِ
ساتھ اس کے
ٱللَّهُۖ
اللہ
فَيَغْفِرُ
پھر وہ بخش دے گا
لِمَن
جس کو
يَشَآءُ
وہ چاہے گا
وَيُعَذِّبُ
اور وہ عذاب دے گا
مَن
جس کو وہ
يَشَآءُۗ
چاہے گا
وَٱللَّهُ
اور اللہ
عَلَىٰ
اوپر
كُلِّ
ہر
شَىْءٍ
چیز کے
قَدِيرٌ
قدرت رکھنے والا ہے

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے، سب اللہ کا ہے تم اپنے دل کی باتیں خواہ ظاہر کرو یا چھپاؤ اللہ بہرحال ان کا حساب تم سے لے لے گا پھر اسے اختیار ہے، جسے چاہے، معاف کر دے اور جسے چاہے، سزا دے وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

تفسير
ءَامَنَ
ایمان لائے
ٱلرَّسُولُ
رسول
بِمَآ
ساتھ اس کے جو
أُنزِلَ
نازل کیا گیا
إِلَيْهِ
طرف اس کے
مِن
طرف سے
رَّبِّهِۦ
اس کے رب کی
وَٱلْمُؤْمِنُونَۚ
اورسارے مومن اور
كُلٌّ
سارے کے سارے
ءَامَنَ
ایمان لائے
بِٱللَّهِ
اللہ پر
وَمَلَٰٓئِكَتِهِۦ
اور اس کے فرشتوں پر
وَكُتُبِهِۦ
اوراس کی کتابوں پر
وَرُسُلِهِۦ
اور اس کے رسولوں پر
لَا
نہیں
نُفَرِّقُ
ہم فرق کرتے
بَيْنَ
درمیان
أَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّن
میں سے
رُّسُلِهِۦۚ
اس کے رسولوں
وَقَالُوا۟
اور انہوں نے کہا
سَمِعْنَا
سنا ہم نے
وَأَطَعْنَاۖ
اور اطاعت کی ہم نے
غُفْرَانَكَ
چاہتے ہیں ہم تیری بخشش
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَإِلَيْكَ
اور طرف تیرے ہی
ٱلْمَصِيرُ
پلٹنا ہے

رسول اُس ہدایت پر ایمان لایا ہے جو اس کے رب کی طرف سے اس پر نازل ہوئی ہے اور جو لوگ اِس رسول کے ماننے والے ہیں، انہوں نے بھی اس ہدایت کو دل سے تسلیم کر لیا ہے یہ سب اللہ اور اس کے فرشتوں اوراس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو مانتے ہیں اور ان کا قول یہ ہے کہ; "ہم اللہ کے رسولوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کرتے، ہم نے حکم سنا اور اطاعت قبول کی مالک! ہم تجھ سے خطا بخشی کے طالب ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف پلٹنا ہے"

تفسير
لَا
نہیں
يُكَلِّفُ
تکلیف دیتا ہے
ٱللَّهُ
اللہ
نَفْسًا
کسی کو
إِلَّا
مگر
وُسْعَهَاۚ
اس کی وسعت کے مطابق
لَهَا
اس کے لیے ہے
مَا
جو
كَسَبَتْ
اس نے کمائی کی
وَعَلَيْهَا
اور اس کے ذمہ ہے
مَا
جو
ٱكْتَسَبَتْۗ
اس نے کمایا
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لَا
نہ
تُؤَاخِذْنَآ
مواخذہ کرنا ہمارا۔ نہ پکڑنا ہم کو
إِن
اگر
نَّسِينَآ
ہم بھول جائیں
أَوْ
یا
أَخْطَأْنَاۚ
خطا کریں ہم
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَلَا
اور نہ
تَحْمِلْ
تو ڈال۔ بوجھل کر
عَلَيْنَآ
ہم پر
إِصْرًا
کوئی بوجھ
كَمَا
جیسا کہ
حَمَلْتَهُۥ
ڈالا تو نے اس کو۔ بوجھل کیا
عَلَى
پر
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں
مِن
سے
قَبْلِنَاۚ
جو ہم سے پہلے تھے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَلَا
اور نہ
تُحَمِّلْنَا
تو اٹھوا ہم سے
مَا
اس کو جو
لَا
نہیں
طَاقَةَ
طاقت
لَنَا
ہمارے لیے
بِهِۦۖ
اس کی
وَٱعْفُ
اور درگزر فرما
عَنَّا
ہم سے
وَٱغْفِرْ
اوربخش دے
لَنَا
ہمارے لیے
وَٱرْحَمْنَآۚ
اور رحم فرما ہم پر
أَنتَ
تو
مَوْلَىٰنَا
ہمارا مولا ہے
فَٱنصُرْنَا
پس مدد فرما ہماری
عَلَى
اوپر
ٱلْقَوْمِ
کافر قوم کے
ٱلْكَٰفِرِينَ
اوپر کافر قوم کے

اللہ کسی متنفس پر اُس کی مقدرت سے بڑھ کر ذمہ داری کا بوجھ نہیں ڈالتا ہر شخص نے جو نیکی کمائی ہے، اس کا پھل اسی کے لیے ہے اور جو بدی سمیٹی ہے، اس کا وبال اسی پر ہے (ایمان لانے والو! تم یوں دعا کیا کرو) اے ہمارے رب! ہم سے بھول چوک میں جو قصور ہو جائیں، ان پر گرفت نہ کر مالک! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال، جو تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالے تھے پروردگار! جس بار کو اٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں ہے، وہ ہم پر نہ رکھ، ہمارے ساتھ نرمی کر، ہم سے در گزر فرما، ہم پر رحم کر، تو ہمارا مولیٰ ہے، کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد کر

تفسير