Skip to main content

وَكَمْ اَهْلَكْنَا قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْنٍ هُمْ اَحْسَنُ اَثَاثًا وَّرِءْيًا

And how many
وَكَمْ
اور کتنی ہی
We destroyed
أَهْلَكْنَا
ہلاک کردیں ہم نے
before them
قَبْلَهُم
ان سے پہلے
of
مِّن
سے
a generation -
قَرْنٍ
بستیوں میں سے۔ امتوں میں سے
they
هُمْ
وہ
(were) better
أَحْسَنُ
زیادہ اچھے تھے
(in) possessions
أَثَٰثًا
گھر کے سامان کے اعتبار سے
and appearance?
وَرِءْيًا
اور منظر کے اعتبار سے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

حالانکہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی ایسی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو اِن سے زیادہ سر و سامان رکھتی تھیں اور ظاہری شان و شوکت میں اِن سے بڑھی ہوئی تھیں

English Sahih:

And how many a generation have We destroyed before them who were better in possessions and [outward] appearance?

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

حالانکہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی ایسی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو اِن سے زیادہ سر و سامان رکھتی تھیں اور ظاہری شان و شوکت میں اِن سے بڑھی ہوئی تھیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپادیں (قومیں ہلاک کردیں) کہ وہ ان سے بھی سامان اور نمود میں بہتر تھے،

احمد علی Ahmed Ali

اور ہم ان سے پہلے کتنی جماعتیں ہلاک کرچکے ہیں وہ سامان اور نمود میں بہتر تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم تو ان سے پہلے بہت سی جماعتوں کو غارت کر چکے ہیں جو سازو سامان اور نام و نمود میں (١) ان سے بڑھ چڑھ کر تھیں

٧٤۔١ اللہ تعالٰی نے فرمایا، دنیا کی یہ چیزیں ایسی نہیں ہیں کہ ان پر فخر اور ناز کیا جائے، یا ان کو دیکھ کر حق وباطل کا فیصلہ کیا جائے۔ یہ چیزیں تو تم سے پہلی امتوں کے پاس تھیں، لیکن تکذیب حق کی پاداش میں انہیں ہلاک کر دیا گیا، دنیا کا یہ مال واسباب انہیں اللہ کے عذاب سے نہیں بچا سکا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور ہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتیں ہلاک کردیں۔ وہ لوگ (ان سے) ٹھاٹھ اور نمود میں کہیں اچھے تھے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم تو ان سے پہلے بہت سی جماعتوں کو غارت کر چکے ہیں جو ساز وسامان اور نام ونمود میں ان سے بڑھ چڑھ کر تھیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

حالانکہ ہم ان سے پہلے کتنی ایسی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ساز و سامان اور ظاہری شان و شوکت میں ان سے بڑھی ہوئی تھیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی جماعتوں کوہلاک کُردیا ہے جو سازوسامان اور نام و نمود میں ان سے کہیں زیادہ بہتر تھے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر ڈالا جو ساز و سامانِ زندگی اور نمود و نمائش کے لحاظ سے (ان سے بھی) کہیں بہتر تھے،