وَّيُنْذِرَ الَّذِيْنَ قَالُوا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور اُن لوگوں کو ڈرا دے جو کہتے ہیں کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا ہے
English Sahih:
And to warn those who say, "Allah has taken a son".
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور اُن لوگوں کو ڈرا دے جو کہتے ہیں کہ اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور ان کو ڈرائے جو کہتے ہیں کہ اللہ نے اپنا کوئی بچہ بنایا،
احمد علی Ahmed Ali
اور انہیں بھی ڈرائے جو کہتے ہیں کہ الله اولاد رکھتا ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور ان لوگوں کو بھی ڈرا دے جو کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی اولاد رکھتا ہے (١)۔
٤۔١ جیسے یہودیوں عیسائیوں اور بعض مشرکین (فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں) کا عقیدہ ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور ان لوگوں کو بھی ڈرائے جو کہتے ہیں کہ خدا نے (کسی کو) بیٹا بنا لیا ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور ان لوگوں کو بھی ڈرا دے جو کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اوﻻد رکھتا ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور تاکہ وہ ان لوگوں کو ڈرائے جو کہتے ہیں کہ اللہ نے کسی کو اپنا بیٹا بنا لیا ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اورپھر ان لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرایئے جو یہ کہتے ہیں کہ اللہ نے کسی کو اپنا فرزند بنایا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور (نیز) ان لوگوں کو ڈرائے جو کہتے ہیں کہ اﷲ نے (اپنے لئے) لڑکا بنا رکھا ہے،