Skip to main content
فَضَرَبْنَا
تو تھپکا ہم نے/ مارا ہم نے
عَلَىٰٓ
پر
ءَاذَانِهِمْ
ان کے کانوں
فِى
میں
ٱلْكَهْفِ
غار
سِنِينَ
کئی سال
عَدَدًا
تعداد میں

تو ہم نے انہیں اُسی غار میں تھپک کر سالہا سال کے لیے گہری نیند سلا دیا

تفسير
ثُمَّ
پھر
بَعَثْنَٰهُمْ
اٹھایا ہم نے ان کو
لِنَعْلَمَ
تاکہ ہم جان لیں
أَىُّ
کون سا
ٱلْحِزْبَيْنِ
دو گروہوں میں سے
أَحْصَىٰ
زیادہ گننے والا ہے
لِمَا
واسطے اس کے
لَبِثُوٓا۟
وہ ٹھہرے رہے
أَمَدًا
مدت کو

پھر ہم نے انہیں اٹھایا تاکہ دیکھیں اُن کے دو گروہوں میں سے کون اپنی مدت قیام کا ٹھیک شمار کرتا ہے

تفسير
نَّحْنُ
ہم
نَقُصُّ
ہم سناتے ہیں/ بیان کرتے ہیں
عَلَيْكَ
آپ پر
نَبَأَهُم
ان کی خبر
بِٱلْحَقِّۚ
حق کے ساتھ
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
فِتْيَةٌ
چند نوجوان تھے
ءَامَنُوا۟
جو ایمان لائے تھے
بِرَبِّهِمْ
اپنے رب کے ساتھ
وَزِدْنَٰهُمْ
اور زیادہ دی تھی ہم نے ان کو
هُدًى
ہدایت

ہم ان کا اصل قصہ تمہیں سناتے ہیں وہ چند نوجوان تھے جو اپنے رب پر ایمان لے آئے تھے اور ہم نے ان کو ہدایت میں ترقی بخشی تھی

تفسير
وَرَبَطْنَا
اور باندھ دیا ہم نے
عَلَىٰ
کو
قُلُوبِهِمْ
ان کے دلوں
إِذْ
جب
قَامُوا۟
وہ کھڑے ہوئے
فَقَالُوا۟
پھر کہنے لگے
رَبُّنَا
رب ہمارا
رَبُّ
رب ہے
ٱلسَّمَٰوَٰتِ
آسمانوں کا
وَٱلْأَرْضِ
اور زمین کا
لَن
ہرگز نہیں
نَّدْعُوَا۟
ہم پکاریں گے
مِن
اس کے
دُونِهِۦٓ
سوا
إِلَٰهًاۖ
کسی الٰہ کو
لَّقَدْ
البتہ تحقیق
قُلْنَآ
کہی ہم نے
إِذًا
تب
شَطَطًا
حق سے دور بات

ہم نے ان کے دل اُس وقت مضبوط کر دیے جب وہ اٹھے اور انہوں نے اعلان کر دیا کہ "ہمارا رب تو بس وہی ہے جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے ہم اُسے چھوڑ کر کسی دوسرے معبود کو نہ پکاریں گے اگر ہم ایسا کریں تو بالکل بیجا بات کریں گے"

تفسير
هَٰٓؤُلَآءِ
یہ لوگ
قَوْمُنَا
ہماری قوم
ٱتَّخَذُوا۟
انہوں نے بنالیے ہیں
مِن
اس کے
دُونِهِۦٓ
سوا
ءَالِهَةًۖ
کچھ الٰہ/ معبود
لَّوْلَا
کیوں نہیں
يَأْتُونَ
وہ لائے
عَلَيْهِم
ان پر
بِسُلْطَٰنٍۭ
کوئی دلیل
بَيِّنٍۖ
واضح
فَمَنْ
تو کون
أَظْلَمُ
زیادہ بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے
ٱفْتَرَىٰ
جو گھڑ لے
عَلَى
پر
ٱللَّهِ
اللہ
كَذِبًا
جھوٹ

(پھر انہوں نے آپس میں ایک دوسرے سے کہا) "یہ ہماری قوم تو ربِّ کائنات کو چھوڑ کر دوسرے خدا بنا بیٹھی ہے یہ لوگ ان کے معبود ہونے پر کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے؟ آخر اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے؟

تفسير
وَإِذِ
اور جب
ٱعْتَزَلْتُمُوهُمْ
چھوڑ دیا تم نے ان کو
وَمَا
اور جن کی
يَعْبُدُونَ
عبادت کررہے ہیں
إِلَّا
سوائے
ٱللَّهَ
اللہ کے
فَأْوُۥٓا۟
پس پناہ لو
إِلَى
طرف
ٱلْكَهْفِ
غار کی
يَنشُرْ
نچھاور کرے گا/ پھیلائے گا
لَكُمْ
تمہارے لیے
رَبُّكُم
رب تمہارا
مِّن
میں سے
رَّحْمَتِهِۦ
اپنی رحمت
وَيُهَيِّئْ
اور مہیا کرے گا
لَكُم
تمہارے لئے
مِّنْ
سے
أَمْرِكُم
تمہارے معاملے میں (سے)
مِّرْفَقًا
سہولت کا سامان

اب جبکہ تم ان سے اور اِن کے معبودانِ غیر اللہ سے بے تعلق ہو چکے ہو تو چلو اب فلاں غار میں چل کر پناہ لو تمہارا رب تم پر اپنی رحمت کا دامن وسیع کرے گا اور تمہارے کام کے لیے سر و سامان مہیا کر دے گا"

تفسير
وَتَرَى
اور تم دیکھتے
ٱلشَّمْسَ
سورج کو
إِذَا
جب
طَلَعَت
وہ طلوع ہوتا کہ
تَّزَٰوَرُ
وہ بچ جاتا ہے
عَن
سے
كَهْفِهِمْ ذَاتَ
ان کے غار
ٱلْيَمِينِ
دائیں جانب
وَإِذَا
اور جب
غَرَبَت
غروب ہوتا ہے
تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ
کترا جاتا ہے ان کو
ٱلشِّمَالِ
بائیں جانب
وَهُمْ فِى
اور وہ
فَجْوَةٍ
ایک کشادہ جگہ پر ہیں
مِّنْهُۚ
اس سے
ذَٰلِكَ
یہ
مِنْ
سے
ءَايَٰتِ
نشانیوں میں (سے) ہے
ٱللَّهِۗ
اللہ کی
مَن
جسے
يَهْدِ
ہدایت دے
ٱللَّهُ
اللہ
فَهُوَ
تو وہی
ٱلْمُهْتَدِۖ
ہدایت پانے والا ہے
وَمَن
اور جس کو
يُضْلِلْ
وہ بھٹکادے
فَلَن
تو ہرگز نہیں
تَجِدَ
تو پائے گا
لَهُۥ
اس کے لئے
وَلِيًّا
کوئی دوست
مُّرْشِدًا
راہ نمائی کرنے والا

تم انہیں غار میں دیکھتے تو تمہیں یوں نظر آتا کہ سورج جب نکلتا ہے تو ان کے غار کو چھوڑ کر دائیں جانب چڑھ جاتا ہے اور جب غروب ہوتا ہے تو ان سے بچ کر بائیں جانب اتر جاتا ہے اور وہ ہیں کہ غار کے اندر ایک وسیع جگہ میں پڑے ہیں یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے اور جسے اللہ بھٹکا دے اس کے لیے تم کوئی ولی مرشد نہیں پا سکتے

تفسير
وَتَحْسَبُهُمْ
اور تم سمجھتے ان کو
أَيْقَاظًا
کہ جاگ رہے ہیں/ جاگتے
وَهُمْ
حالانکہ وہ
رُقُودٌۚ
سوئے ہوئے تھے
وَنُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ
اور ہم الٹا پلٹا رہے تھے ان کو
ٱلْيَمِينِ وَذَاتَ
دائیں جانب
ٱلشِّمَالِۖ
اور بائیں جانب
وَكَلْبُهُم
اور ان کا کتا
بَٰسِطٌ
پھیلائے ہوئے تھا
ذِرَاعَيْهِ
دونوں ہاتھ اپنے
بِٱلْوَصِيدِۚ
دہلیز پر
لَوِ
اگر
ٱطَّلَعْتَ
تم جھانکتے
عَلَيْهِمْ
ان پر
لَوَلَّيْتَ
البتہ پیٹھ پھیر لیتے
مِنْهُمْ
ان سے
فِرَارًا
بھاگتے ہوئے
وَلَمُلِئْتَ
اور البتہ تم بھر دیئے جاتے
مِنْهُمْ
ان سے
رُعْبًا
رعب/خوف کی وجہ سے

تم انہیں دیکھ کر یہ سمجھتے کہ وہ جاگ رہے ہیں، حالانکہ وہ سو رہے تھے ہم انہیں دائیں بائیں کروٹ دلواتے رہتے تھے اور ان کا کتا غار کے دہانے پر ہاتھ پھیلائے بیٹھا تھا اگر تم کہیں جھانک کر اُنہیں دیکھتے تو الٹے پاؤں بھاگ کھڑے ہوتے اور تم پر ان کے نظارے سے دہشت بیٹھ جاتی

تفسير
وَكَذَٰلِكَ
اور
بَعَثْنَٰهُمْ
اٹھایا ہم نے ان کو
لِيَتَسَآءَلُوا۟
تاکہ وہ ایک دوسرے سےسوال کریں
بَيْنَهُمْۚ
آپس میں
قَالَ
کہا
قَآئِلٌ
والے نے
مِّنْهُمْ
ان میں سے
كَمْ
کتنا
لَبِثْتُمْۖ
ٹھہرے تم
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
لَبِثْنَا
ٹھہرے ہم
يَوْمًا
ایک دن
أَوْ
یا
بَعْضَ
کچھ حصہ
يَوْمٍۚ
دن کا
قَالُوا۟
وہ کہنے لگے
رَبُّكُمْ
رب تمہارا
أَعْلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَا
جو
لَبِثْتُمْ
ٹھہرے تم ساتھ اس کے
فَٱبْعَثُوٓا۟
پس بھیجو
أَحَدَكُم
اپنے میں سے کسی ایک کو
بِوَرِقِكُمْ
ساتھ اپنے سکے کے/ چاندی کے
هَٰذِهِۦٓ
اس
إِلَى
طرف
ٱلْمَدِينَةِ
شہر کی
فَلْيَنظُرْ
پھر چاہیئے کہ دیکھے
أَيُّهَآ
کون سا ان میں سے
أَزْكَىٰ
زیادہ پاکیزہ ہے
طَعَامًا
کھانے کے اعتبار سے
فَلْيَأْتِكُم
پس چاہیے کہ لائے تمہارے پاس
بِرِزْقٍ
کھانا
مِّنْهُ
اس سے
وَلْيَتَلَطَّفْ
اور چاہیے کہ حسن تدبیر سے کام لے/ نرمی کرے
وَلَا
اور نہ
يُشْعِرَنَّ
جتائے/ خبر دے
بِكُمْ
تمہارے بارے میں
أَحَدًا
کسی ایک کو

اور اسی عجیب کرشمے سے ہم نے انہیں اٹھا بٹھایا تاکہ ذرا آپس میں پوچھ گچھ کریں ان میں سے ایک نے پوچھا "کہو کتنی دیر اس حال میں رہے؟"دوسروں نے کہا "شاید دن بھر یا اس سے کچھ کم رہے ہوں گے" پھر وہ بولے "اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ہمارا کتنا وقت اس حالت میں گزرا چلو، اب اپنے میں سے کسی کو چاندی کا یہ سکہ دے کر شہر بھیجیں اور وہ دیکھے کہ سب سے اچھا کھانا کہاں ملتا ہے وہاں سے وہ کچھ کھانے کے لیے لائے اور چاہیے کہ ذرا ہوشیاری سے کام کرے، ایسا نہ ہو کہ وہ کسی کو ہمارے یہاں ہونے سے خبردار کر بیٹھے

تفسير
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
إِن
اگر
يَظْهَرُوا۟
وہ غالب آجائیں
عَلَيْكُمْ
تم پر
يَرْجُمُوكُمْ
سنگسار کردیں گے تم کو
أَوْ
یا
يُعِيدُوكُمْ
لوٹائے جائیں گے تم کو
فِى
میں
مِلَّتِهِمْ
اپنی ملت
وَلَن
اور ہرگز نہیں
تُفْلِحُوٓا۟
تم فلاح پاؤ گے
إِذًا
تب
أَبَدًا
کبھی بھی

اگر کہیں اُن لوگوں کا ہاتھ ہم پر پڑ گیا تو بس سنگسار ہی کر ڈالیں گے، یا پھر زبردستی ہمیں اپنی ملت میں واپس لے جائیں گے، اور ایسا ہوا توہم کبھی فلاح نہ پا سکیں گے"

تفسير