Skip to main content
كَذَٰلِكَ
اسی طرح
وَقَدْ
اور تحقیق
أَحَطْنَا
گھیر رکھا تھا ہم نے
بِمَا
جو
لَدَيْهِ
اس کے پاس تھا
خُبْرًا
خبر میں سے

یہ حال تھا اُن کا، اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ تھا اُسے ہم جانتے تھے

تفسير
ثُمَّ
پھر
أَتْبَعَ
اس نے پیروی کی
سَبَبًا
اسباب کی

پھر اس نے (ایک اور مہم کا) سامان کیا

تفسير
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
إِذَا
جب
بَلَغَ
وہ پہنچا
بَيْنَ
درمیان
ٱلسَّدَّيْنِ
دو پہاڑوں کے
وَجَدَ
اس نے پایا
مِن
سے
دُونِهِمَا
ان کے علاوہ
قَوْمًا
ایک قوم کو
لَّا
نہ
يَكَادُونَ
قریب تھے
يَفْقَهُونَ
کہ سمجھتے
قَوْلًا
بات کو

یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا تو اسے ان کے پاس ایک قوم ملی جو مشکل ہی سے کوئی بات سمجھتی تھی

تفسير
قَالُوا۟
انہوں نے کہا
يَٰذَا
اے
ٱلْقَرْنَيْنِ
اے ذوالقرنین
إِنَّ
بیشک
يَأْجُوجَ
یاجوج
وَمَأْجُوجَ
اور ماجوج
مُفْسِدُونَ
فساد کرنے والے ہیں
فِى
میں
ٱلْأَرْضِ
زمین (میں)
فَهَلْ
تو کیا
نَجْعَلُ
ہم بنائیں
لَكَ
تیرے لیے
خَرْجًا
خراج۔ ٹیکس
عَلَىٰٓ
اس بات پر
أَن
کہ
تَجْعَلَ
تو بنائے
بَيْنَنَا
ہمارے درمیان
وَبَيْنَهُمْ
اور ان کے درمیان
سَدًّا
ایک بند۔ روک

اُن لوگوں نے کہا کہ "اے ذوالقرنین، یاجوج اور ماجوج اس سرزمین میں فساد پھیلاتے ہیں تو کیا ہم تجھے کوئی ٹیکس اس کام کے لیے دیں کہ تو ہمارے اور ان کے درمیان ایک بند تعمیر کر دے؟"

تفسير
قَالَ
اس نے کہا
مَا
جو
مَكَّنِّى
قدرت دی ہے مجھ کو
فِيهِ
اس میں
رَبِّى
میرے رب نے
خَيْرٌ
بہتر ہے
فَأَعِينُونِى
پس تم سب مدد کرو میری
بِقُوَّةٍ
ساتھ قوت کے
أَجْعَلْ
میں بناؤں
بَيْنَكُمْ
تمہارے درمیان
وَبَيْنَهُمْ
اور ان کے درمیان
رَدْمًا
ایک مضبوط دیوار

اس نے کہا " جو کچھ میرے رب نے مجھے دے رکھا ہے وہ بہت ہے تم بس محنت سے میری مدد کرو، میں تمہارے اور ان کے درمیان بند بنائے دیتا ہوں

تفسير
ءَاتُونِى
دو مجھ کو
زُبَرَ
چادریں
ٱلْحَدِيدِۖ
لوہے کی (چادریں)۔ (لوہے کے) ٹکڑے
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
إِذَا
جب
سَاوَىٰ
برابر کردیا
بَيْنَ
درمیان
ٱلصَّدَفَيْنِ
دو کناروں کے
قَالَ
کہا
ٱنفُخُوا۟ۖ
پھونکو
حَتَّىٰٓ
یہاں تک کہ
إِذَا
جب
جَعَلَهُۥ
کردیا اس کو
نَارًا
آگ
قَالَ
کہا
ءَاتُونِىٓ
دو مجھ کو
أُفْرِغْ
میں انڈیلوں
عَلَيْهِ
اس پر
قِطْرًا
پگھلا ہوا تانبا

مجھے لوہے کی چادریں لا کر دو" آخر جب دونوں پہاڑوں کے درمیانی خلا کو اس نے پاٹ دیا تو لوگوں سے کہا کہ اب آگ دہکاؤ حتیٰ کہ جب (یہ آہنی دیوار) بالکل آگ کی طرح سُرخ ہو گئی تو اس نے کہا "لاؤ، اب میں اس پر پگھلا ہوا تانبا انڈیلوں گا"

تفسير
فَمَا
تو نہ
ٱسْطَٰعُوٓا۟
ہمت ہوئی
أَن
کہ
يَظْهَرُوهُ
وہ چڑھ سکیں اس پر
وَمَا
اور نہ
ٱسْتَطَٰعُوا۟
وہ طاقت رکھتے تھے
لَهُۥ
اس کے لیے
نَقْبًا
نقب لگانے کی

(یہ بند ایسا تھا کہ) یاجوج و ماجوج اس پر چڑھ کر بھی نہ آ سکتے تھے اور اس میں نقب لگانا ان کے لیے اور بھی مشکل تھا

تفسير
قَالَ
کہا
هَٰذَا
یہ
رَحْمَةٌ
رحمت ہے
مِّن
کی
رَّبِّىۖ
میرے رب (کی)
فَإِذَا
پھر جب
جَآءَ
آجائے گا
وَعْدُ
وعدہ
رَبِّى
میرے رب
جَعَلَهُۥ
مقررہ وقت کردے گا اس کو
دَكَّآءَۖ
برابر۔ ریزہ ریزہ
وَكَانَ
اور ہے
وَعْدُ
وعدہ
رَبِّى
میرے رب کا
حَقًّا
سچ۔ برحق

ذوالقرنین نے کہا " یہ میرے رب کی رحمت ہے مگر جب میرے رب کے وعدے کا وقت آئیگا تو وہ اس کو پیوند خاک کر دے گا، اور میرے رب کا وعدہ برحق ہے"

تفسير
وَتَرَكْنَا
اور ہم چھوڑ دیں گے
بَعْضَهُمْ
ان میں سے بعض کو
يَوْمَئِذٍ
اس دن
يَمُوجُ
مل جل جائیں گے۔ لہریں ماریں گے
فِى
میں
بَعْضٍۖ
بعض
وَنُفِخَ
اور پھونک ماری جائے گی
فِى
میں
ٱلصُّورِ
صور (میں)
فَجَمَعْنَٰهُمْ
تو ہم جمع کرلیں گے ان کو
جَمْعًا
جمع کرنا

اور اُس روز ہم لوگوں کو چھوڑ دیں گے کہ (سمندر کی موجوں کی طرح) ایک دُوسرے سے گتھم گتھا ہوں اور صُور پھُونکا جائے گا اور ہم سب انسانوں کو ایک ساتھ جمع کریں گے

تفسير
وَعَرَضْنَا
اور ہم پیش کریں گے
جَهَنَّمَ
جہنم کو
يَوْمَئِذٍ
اس دن
لِّلْكَٰفِرِينَ
کافروں کے لیے
عَرْضًا
پیش کرنا

اور وہ دن ہوگا جب ہم جہنم کو کافروں کے سامنے لائیں گے

تفسير