اِلَّا رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ ۗ اِنَّ فَضْلَهٗ كَانَ عَلَيْكَ كَبِيْرًا
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
یہ تو جو کچھ تمہیں ملا ہے تمہارے رب کی رحمت سے ملا ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس کا فضل تم پر بہت بڑا ہے
English Sahih:
Except [We have left it with you] as a mercy from your Lord. Indeed, His favor upon you has ever been great.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
یہ تو جو کچھ تمہیں ملا ہے تمہارے رب کی رحمت سے ملا ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس کا فضل تم پر بہت بڑا ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
مگر تمہارے رب کی رحمت بیشک تم پر اس کا بڑا فضل ہے
احمد علی Ahmed Ali
مگر یہ صرف تیرے رب کی رحمت ہے بے شک تجھ پر اس کی بڑی عنایت ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
سوائے آپ کے رب کی رحمت کے (١) یقیناً آپ پر اس کا بڑا فضل ہے۔
٨٧۔١ کہ اس نے نازل کردہ وحی کو سلب نہیں کیا یا وحی سے آپ کو مشرف فرمایا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
مگر (اس کا قائم رہنا) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ کچھ شک نہیں کہ تم پر اس کا بڑا فضل ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
سوائے آپ کے رب کی رحمت کے، یقیناً آپ پر اس کا بڑا ہی فضل ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
مگر یہ آپ کے پروردگار کی خاص رحمت ہے (کہ وہ ایسا نہیں کرتا) بے شک آپ پر اس کا بہت بڑا فضل ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
مگر یہ کہ آپ کے پروردگار کی مہربانی ہوجائے کہ اس کا فضل آپ پر بہت بڑا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
مگر یہ کہ آپ کے رب کی رحمت سے (ہم نے اسے قائم رکھا ہے)، بیشک (یہ) آپ پر (اور آپ کے وسیلہ سے آپ کی امّت پر)اس کا بہت بڑا فضل ہے،