Skip to main content

اِذًا لَّاَذَقْنٰكَ ضِعْفَ الْحَيٰوةِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَـكَ عَلَيْنَا نَصِيْرًا

Then
إِذًا
تب
We (would) have made you taste
لَّأَذَقْنَٰكَ
البتہ ہم چکھاتے تجھ کو
double
ضِعْفَ
دوگنا
(in) the life
ٱلْحَيَوٰةِ
زندگی میں
and double
وَضِعْفَ
اور دوگنا
(after) the death
ٱلْمَمَاتِ
موت میں
Then
ثُمَّ
پھر
not
لَا
نہ
you (would) have found
تَجِدُ
تم پاتے
for you
لَكَ
اپنے لئے
against Us
عَلَيْنَا
ہم پر/ ہمارے مقابلے پر
any helper
نَصِيرًا
کوئی مدد گار

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

لیکن اگر تم ایسا کرتے تو ہم تمہیں دنیا میں بھی دوہرے عذاب کا مزہ چکھاتے اور آخرت میں بھی دوہرے عذاب کا، پھر ہمارے مقابلے میں تم کوئی مددگار نہ پاتے

English Sahih:

Then [if you had], We would have made you taste double [punishment in] life and double [after] death. Then you would not find for yourself against Us a helper.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

لیکن اگر تم ایسا کرتے تو ہم تمہیں دنیا میں بھی دوہرے عذاب کا مزہ چکھاتے اور آخرت میں بھی دوہرے عذاب کا، پھر ہمارے مقابلے میں تم کوئی مددگار نہ پاتے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ایسا ہوتا تو ہم تم کو دُونی عمر اور دو چند موت کا مزہ دیتے پھر تم ہمارے مقابل اپنا کوئی مددگار نہ پاتے،

احمد علی Ahmed Ali

اس وقت ہم تجھے زندگی میں اور موت کے بعد دہرا عذاب چکھاتے پھر تو اپنے واسطے ہمارے مقابلے میں کوئی مددگار نہ پاتا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پھر تو ہم بھی آپ کو دوہرا عذاب دنیا کا کرتے اور دوہرا ہی موت کا (١) پھر آپ تو اپنے لئے ہمارے مقابلے میں کسے کو مددگار نہ پاتے۔

٧٥۔١ اس سے معلوم ہوا کہ سزا قدرو منزلت کے مطابق ہوتی ہے

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس وقت ہم تم کو زندگی میں (عذاب کا) دونا اور مرنے پر بھی دونا مزا چکھاتے پھر تم ہمارے مقابلے میں کسی کو اپنا مددگار نہ پاتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پھر تو ہم بھی آپ کو دوہرا عذاب دنیا کا کرتے اور دوہرا ہی موت کا، پھر آپ تو اپنے لئے ہمارے مقابلے میں کسی کو مددگار بھی نہ پاتے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اگر آپ ایسا کرتے تو ہم آپ کو دنیا میں عذاب کا مزہ چکھاتے اور مرنے پر بھی دوہرے عذاب کا مزہ چکھاتے۔ پھر آپ ہمارے مقابلہ میں کوئی یار و مددگار نہ پاتے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور پھر ہم زندگانی دنیا اور موت دونوں مرحلوں پر رَہرا مزہ چکھاتے اور آپ ہمارے خلاف کوئی مددگار اور کمک کرنے والا بھی نہ پاتے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(اگر بالفرض آپ مائل ہو جاتے تو) اس وقت ہم آپ کو دوگنا مزہ زندگی میں اور دوگنا موت میں چکھاتے پھر آپ اپنے لئے (بھی) ہم پر کوئی مدد گار نہ پاتے،