Skip to main content

فَلَا تَضْرِبُوْا لِلّٰهِ الْاَمْثَالَۗ اِنَّ اللّٰهَ يَعْلَمُ وَاَنْـتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ

So (do) not
فَلَا
پس نہ
put forth
تَضْرِبُوا۟
تم بیان کرو
for Allah
لِلَّهِ
اللہ کے لیے
the similitude
ٱلْأَمْثَالَۚ
مثالیں
Indeed
إِنَّ
بیشک
Allah
ٱللَّهَ
اللہ تعالیٰ
knows
يَعْلَمُ
جانتا ہے
and you
وَأَنتُمْ
اور تم
(do) not
لَا
نہیں
know
تَعْلَمُونَ
جانتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

پس اللہ کے لیے مثالیں نہ گھڑو، اللہ جانتا ہے، تم نہیں جانتے

English Sahih:

So do not assert similarities to Allah. Indeed, Allah knows and you do not know.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

پس اللہ کے لیے مثالیں نہ گھڑو، اللہ جانتا ہے، تم نہیں جانتے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

تو اللہ کے لیے مانند نہ ٹھہراؤ بیشک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے،

احمد علی Ahmed Ali

پس الله کے لئے مثالیں نہ گھڑو بے شک الله جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

پس اللہ تعالٰی کے لئے مثالیں مت بناؤ (١) اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

٧٤۔١ جس طرح مشرکین مثالیں دیتے ہیں کہ بادشاہ سے ملنا ہو یا اس سے کوئی کام ہو تو کوئی براہ راست بادشاہ سے نہیں مل سکتا ہے۔ پہلے اسے بادشاہ کے مقربین سے رابطہ کرنا پڑتا ہے تب کہیں جا کر بادشاہ تک اس کی رسائی ہوتی ہے اسی طرح اللہ کی ذات بھی بہت اعلی اور اونچی ہے۔ اس تک پہنچنے کے لیے ہم ان معبودوں کو ذریعہ بناتے ہیں یا بزرگوں کا وسیلہ پکڑتے ہیں۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا، تم اللہ کو اپنے پر قیاس مت کرو نہ اس قسم کی مثالیں دو۔ اس لیے کہ وہ تو واحد ہے، اس کی کوئی مثال ہی نہیں ہے۔ پھر بادشاہ نہ تو عالم الغیب ہے، نہ حاضر و ناظر نہ سمیع وبصیر۔ کہ وہ بغیر کسی ذریعے کے رعایا کے حالات وضروریات سے آگاہ ہو جائے جب کہ اللہ تعالٰی تو ظاہر وباطن اور حاضر غائب ہرچیز کا علم رکھتا ہے، رات کی تاریکیوں میں ہونے والے کاموں کو بھی دیکھتا ہے اور ہر ایک کی فریاد سننے پر بھی قادر ہے۔ بھلا ایک انسانی بادشاہ اور حاکم کا اللہ تعالٰی کے ساتھ کیا مقابلہ اور موازنہ؟

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

تو (لوگو) خدا کے بارے میں (غلط) مثالیں نہ بناؤ۔ (صحیح مثالوں کا طریقہ) خدا ہی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

پس اللہ تعالیٰ کے لیے مثالیں مت بناؤ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

پس تم اللہ کے لئے مثالیں نہ دیا کرو بے شک اللہ بہتر جانتا ہے تم نہیں جانتے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

تو خبردار اللہ کے لئے مثالیں بیان نہ کرو کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ نہیں جانتے ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

پس تم اللہ کے لئے مثل نہ ٹھہرایا کرو، بیشک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے،