Skip to main content

لِلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوْءِۚ وَلِلّٰهِ الْمَثَلُ الْاَعْلٰى ۗ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ

For those who
لِلَّذِينَ
ان لوگوں کے لیے
(do) not
لَا
نہیں
believe
يُؤْمِنُونَ
جو ایمان لاتے
in the Hereafter
بِٱلْءَاخِرَةِ
آخرت پر
(is) a similitude
مَثَلُ
مثال ہے
(of) the evil
ٱلسَّوْءِۖ
بری
and for Allah
وَلِلَّهِ
اور اللہ کے لیے
(is) the similitude
ٱلْمَثَلُ
مثال ہے
the Highest
ٱلْأَعْلَىٰۚ
اعلی
And He
وَهُوَ
اور وہ
(is) the All-Mighty
ٱلْعَزِيزُ
زبردست
All-Wise
ٱلْحَكِيمُ
حکمت والا ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

بری صفات سے متصف کیے جانے کے لائق تو وہ لوگ ہیں جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے رہا اللہ، تو اُس کے لیے سب سے برتر صفات ہیں، وہی تو سب پر غالب اور حکمت میں کامل ہے

English Sahih:

For those who do not believe in the Hereafter is the description [i.e., an attribute] of evil; and for Allah is the highest attribute. And He is Exalted in Might, the Wise.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

بری صفات سے متصف کیے جانے کے لائق تو وہ لوگ ہیں جو آخرت کا یقین نہیں رکھتے رہا اللہ، تو اُس کے لیے سب سے برتر صفات ہیں، وہی تو سب پر غالب اور حکمت میں کامل ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے انہیں کا بر ا حال ہے، اور اللہ کی شان سب سے بلند، اور وہی عزت و حکمت والا ہے،

احمد علی Ahmed Ali

جو آخرت کو نہیں مانتے ان کی بری مثال ہے اور الله کی شان سب سے بلند ہے اور وہی زبردست حکمت والا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کی ہی بری مثال ہے (١) اللہ کے لئے تو بہت ہی بلند صفت ہے، وہ بڑا ہی غالب اور با حکمت ہے (٢)۔

٦٠۔١ یعنی کافروں کے برے اعمال بیان کئے گئے ہیں انہیں کے لئے بری مثال یا صفت ہے یعنی جہل اور کفر کی صفت۔ یا یہ مطلب ہے کہ اللہ کی جو بیوی اور اولاد یہ ٹھہراتے ہیں، یہ بری مثال ہے جو یہ منکرین آخرت اللہ کے لئے بیان کرتے ہیں۔
٦٠۔٢ یعنی اس کی ہر صفت، مخلوق کے مقابلے میں اعلٰی و برتر ہے، مثلاً اس کا علم و سیع ہے، اس کی قدرت لا متناہی ہے، اس کی جود و عطا بےنظیر ہے۔ و علٰی ہذا القیاس یا یہ مطلب ہے کہ وہ قادر ہے، خالق ہے۔ رازق ہے اور سمیع و بصیر ہے وغیرہ (فتح القدیر) یا بری مثال کا مطلب نقص کوتاہی ہے اور مثل اعلی کا مطلب کمال مطلق ہر لحاظ سے اللہ کے لیے ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان ہی کے لیے بری باتیں (شایان) ہیں۔ اور خدا کو صفت اعلیٰ (زیب دیتی ہے) اور وہ غالب حکمت والا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

آخرت پر ایمان نہ رکھنے والوں کی ہی بری مثال ہے، اللہ کے لیے تو بہت ہی بلند صفت ہے، وه بڑا ہی غالب اور باحکمت ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کی حالت بری ہے اور اللہ کے لئے اعلیٰ صفت ہے وہ زبردست ہے بڑا حکمت والا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جن لوگوں کو آخرت پرایمان نہیں ہے ان کی مثال بدترین مثال ہے اور اللہ کے لئے بہترین مثال ہے کہ وہی صاحب هعزّت اور صاحب هحکمت ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ان لوگوں کی جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے (یہ) نہایت بری صفت ہے، اور بلند تر صفت اللہ ہی کی ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے،