Skip to main content

اِنَّ عِبَادِىْ لَـيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَـعَكَ مِنَ الْغٰوِيْنَ

Indeed
إِنَّ
بیشک
My slaves
عِبَادِى
میرے بندے
not
لَيْسَ
نہیں
you have
لَكَ
تیرے لیے
over them
عَلَيْهِمْ
ان پر
any authority
سُلْطَٰنٌ
کوئی زور
except
إِلَّا
مگر
those who
مَنِ
جو
follow you
ٱتَّبَعَكَ
پیروی کرے تیری
of
مِنَ
سے
the ones who go astray"
ٱلْغَاوِينَ
بہکے ہوؤں میں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

بے شک، جو میرے حقیقی بندے ہیں ان پر تیرا بس نہ چلے گا تیرا بس تو صرف اُن بہکے ہوئے لوگوں ہی پر چلے گا جو تیری پیروی کریں

English Sahih:

Indeed, My servants – no authority will you have over them, except those who follow you of the deviators.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

بے شک، جو میرے حقیقی بندے ہیں ان پر تیرا بس نہ چلے گا تیرا بس تو صرف اُن بہکے ہوئے لوگوں ہی پر چلے گا جو تیری پیروی کریں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک میرے بندوں پر تیرا کچھ قابو نہیں سوا ان گمراہوں کے جو تیرا ساتھ دیں،

احمد علی Ahmed Ali

بے شک میرے بندوں پر تیرا کچھ بھی بس نہیں چلے گا مگر جو گمراہوں میں سے تیرا تابعدار ہوا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں (١) لیکن ہاں جو گمراہ لوگ تیری پیروی کریں۔

٤٢۔١ یعنی میرے نیک بندوں پر تیرا داؤ نہیں چلے گا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان سے کوئی گناہ ہی سرزد نہیں ہوگا، بلکہ مطلب یہ ہے کہ ان کے ساتھ ایسا گناہ نہیں ہوگا کہ جس کے بعد نادم اور تائب نہ ہو کیونکہ وہی گناہ انسان کی ہلاکت کا باعث ہے کہ جس کے بعد انسان کے اندر ندامت کا احساس اور توبہ و انابت الی اللہ کا داعیہ پیدا نہ ہو۔ ایسے گناہ کے بعد ہی انسان گناہ پر گناہ کرتا چلا جاتا ہے۔ اور بالآخر دائمی تباہی و ہلاکت اس کا مقدر بن جاتی ہے۔ اور اہل ایمان کی صفت یہ ہے کہ گناہ پر اصرار نہیں کرتے بلکہ فوراً توبہ کر کے آئندہ کے لئے اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تجھے کچھ قدرت نہیں (کہ ان کو گناہ میں ڈال سکے) ہاں بد راہوں میں سے جو تیرے پیچھے چل پڑے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں، لیکن ہاں جو گمراه لوگ تیری پیروی کریں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جو میرے خاص بندے ہیں ان پر تیرا کوئی قابو نہ ہوگا سوائے ان گمراہوں کے جو تیری پیروی کریں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

میرے بندوں پر تیرا کوئی اختیار نہیں ہے علاوہ ان کے جو گمراہوں میں سے تیری پیروی کرنے لگیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک میرے (اخلاص یافتہ) بندوں پر تیرا کوئی زور نہیں چلے گا سوائے ان بھٹکے ہوؤں کے جنہوں نے تیری راہ اختیار کی،