قَالَ
اس نے کہا
هَٰٓؤُلَآءِ
یہ
بَنَاتِىٓ
میری بیٹیاں ہیں
إِن
اگر
كُنتُمْ
ہو تم
فَٰعِلِينَ
کچھ کرنے والے
لوطؑ نے عاجز ہو کر کہا "اگر تمہیں کچھ کرنا ہی ہے تو یہ میری بیٹیاں موجود ہیں!"
لَعَمْرُكَ
تیری زندگی کی قسم
إِنَّهُمْ
بیشک وہ
لَفِى
البتہ میں
سَكْرَتِهِمْ
اپنے نشے میں
يَعْمَهُونَ
بہکے ہوئے تھے۔ بہک رہے تھے
تیری جان کی قسم اے نبیؐ، اُس وقت اُن پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے
فَأَخَذَتْهُمُ
تو پکڑ لیا ان کو
ٱلصَّيْحَةُ
ایک چنگھاڑ نے
مُشْرِقِينَ
دن چڑھے
آخرکار پو پھٹتے ہی اُن کو ایک زبردست دھماکے نے آ لیا
فَجَعَلْنَا
تو کردیا ہم نے
عَٰلِيَهَا
اس کے اوپر والے حصے کو
سَافِلَهَا
اس کا نچلا حصہ
وَأَمْطَرْنَا
اور برسائے ہم نے
عَلَيْهِمْ
ان پر
حِجَارَةً
پتھر
مِّن
کے
سِجِّيلٍ
پکی ہوئی مٹی کے
اور ہم نے اُس بستی کو تل پٹ کر کے رکھ دیا اور ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھروں کی بارش برسا دی
إِنَّ
بیشک
فِى
میں
ذَٰلِكَ
اس
لَءَايَٰتٍ
البتہ نشانیاں ہیں
لِّلْمُتَوَسِّمِينَ
اہل فراست کے لیے
اِس واقعے میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو صاحب فراست ہیں
وَإِنَّهَا
اور بیشک وہ
لَبِسَبِيلٍ
البتہ ایک راستے پر ہیں
مُّقِيمٍ
قائم۔ موجود
اور وہ علاقہ (جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا) گزرگاہ عام پر واقع ہے
إِنَّ
بیشک
فِى
میں
ذَٰلِكَ
اس
لَءَايَةً
البتہ ایک نشانی ہے
لِّلْمُؤْمِنِينَ
ایمان لانے والوں کے لیے
اُس میں سامان عبرت ہے اُن لوگوں کے لیے جو صاحب ایمان ہیں
فَٱنتَقَمْنَا
تو انتقام لیا ہم نے
مِنْهُمْ
ان سے
وَإِنَّهُمَا
اور بیشک وہ دونوں
لَبِإِمَامٍ
البتہ راستے پر تھے
مُّبِينٍ
واضح
تو دیکھ لو کہ ہم نے بھی اُن سے انتقام لیا، اور اِن دونوں قوموں کے اجڑے ہوئے علاقے کھلے راستے پر واقع ہیں
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
كَذَّبَ
جھٹلایا
أَصْحَٰبُ
والوں نے
ٱلْحِجْرِ
حجر (والوں نے)
ٱلْمُرْسَلِينَ
رسولوں کو
حجر کے لوگ بھی رسولوں کی تکذیب کر چکے ہیں