Skip to main content
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
جَعَلُوا۟
جنہوں نے کردیا
ٱلْقُرْءَانَ
قرآن کو
عِضِينَ
ٹکڑے ٹکڑے۔ پارہ پارہ

جنہوں نے اپنے قرآن کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا ہے

تفسير
فَوَرَبِّكَ
پس قسم ہے تیرے رب کی
لَنَسْـَٔلَنَّهُمْ
البتہ ہم ضرور سوال کریں گے ان سے
أَجْمَعِينَ
سب کے سب سے

تو قسم ہے تیرے رب کی، ہم ضرور ان سب سے پوچھیں گے

تفسير
عَمَّا
اس چیز کے بارے میں جو
كَانُوا۟
تھے وہ
يَعْمَلُونَ
عمل کرتے

کہ تم کیا کرتے رہے ہو

تفسير
فَٱصْدَعْ
پس کھول کر سنا دو ۔ پس برملا سنا دیجیے
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تُؤْمَرُ
تم حکم دییے جاتے ہو
وَأَعْرِضْ
اور اعراض برتو
عَنِ
سے
ٱلْمُشْرِكِينَ
مشرکوں سے

پس اے نبیؐ، جس چیز کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے، اُسے ہانکے پکارے کہہ دو اور شرک کرنے والوں کی ذرا پروا نہ کرو

تفسير
إِنَّا
بیشک ہم
كَفَيْنَٰكَ
کافی ہیں ہم آپ کو
ٱلْمُسْتَهْزِءِينَ
مذاق اڑانے والوں سے

تمہاری طرف سے ہم اُن مذاق اڑانے والوں کی خبر لینے کے لیے کافی ہیں

تفسير
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ
يَجْعَلُونَ
جو بنا لیتے ہیں
مَعَ
ساتھ
ٱللَّهِ
اللہ کے
إِلَٰهًا
الہ
ءَاخَرَۚ
دوسرا
فَسَوْفَ
پس عنقریب
يَعْلَمُونَ
وہ جان لیں گے

جو اللہ کے ساتھ کسی اور کو بھی خدا قرار دیتے ہیں عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا

تفسير
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
نَعْلَمُ
ہم جانتے ہیں
أَنَّكَ
کہ بیشک آپ
يَضِيقُ
تنگ ہوتا ہے
صَدْرُكَ
آپ کا سینہ
بِمَا
بوجہ اس کے جو
يَقُولُونَ
وہ کہتے ہیں

ہمیں معلوم ہے کہ جو باتیں یہ لوگ تم پر بناتے ہیں ان سے تمہارے دل کو سخت کوفت ہوتی ہے

تفسير
فَسَبِّحْ
پس تسبیح بیان کریں
بِحَمْدِ
حمد کے ساتھ
رَبِّكَ
اپنے رب کی
وَكُن
اور ہوجائیے
مِّنَ
سے
ٱلسَّٰجِدِينَ
سجدہ کرنے والوں میں سے

اس کا علاج یہ ہے کہ اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو، اس کی جناب میں سجدہ بجا لاؤ

تفسير
وَٱعْبُدْ
اور عبادت کیجئے
رَبَّكَ
اپنے رب کی
حَتَّىٰ
یہاں تک کہ
يَأْتِيَكَ
آجائے آپ کے پاس
ٱلْيَقِينُ
یقین۔ موت

اور اُس آخری گھڑی تک اپنے رب کی بندگی کرتے رہو جس کا آنا یقینی ہے

تفسير