Skip to main content

وَسَخَّرَ لَـكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَاۤٮِٕبَيْنِۚ وَسَخَّرَ لَـكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَۚ

And He subjected
وَسَخَّرَ
اور مسخر کیا
for you
لَكُمُ
تمہارے لئے
the sun
ٱلشَّمْسَ
سورج
and the moon
وَٱلْقَمَرَ
اور چاند کو
both constantly pursuing their courses
دَآئِبَيْنِۖ
لگا تار چلنے والے
and subjected
وَسَخَّرَ
اور مسخر کئے
for you
لَكُمُ
تمہارے لئے
the night
ٱلَّيْلَ
رات
and the day
وَٱلنَّهَارَ
اور دن

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جس نے سورج اور چاند کو تمہارے لیے مسخر کیا کہ لگاتار چلے جا رہے ہیں اور رات اور دن کو تمہارے لیے مسخر کیا

English Sahih:

And He subjected for you the sun and the moon, continuous [in orbit], and subjected for you the night and the day.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جس نے سورج اور چاند کو تمہارے لیے مسخر کیا کہ لگاتار چلے جا رہے ہیں اور رات اور دن کو تمہارے لیے مسخر کیا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور تمہارے لیے سورج اور چاند مسخر کیے جو برابر چل رہے ہیں اور تمہارے لیے رات اور دن مسخر کیے

احمد علی Ahmed Ali

اور سورج اور چاند کو تمہارے تابع کر دیا جو ہمیشہ چلنے والے ہیں اور تمہارے لیے رات اور دن کوتابع کیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اسی نے تمہارے لئے سورج چاند کو مسخر کر دیا ہے کہ برابر ہی چل رہے ہیں (١) اور رات دن کو بھی تمہارے کام میں لگا رکھا ہے (٢)۔

٣٣۔١ یعنی مسلسل چلتے رہتے ہیں، کبھی ٹھرتے نہیں رات کو، نہ دن کو۔ علاوہ ازیں ایک دوسرے کے پیچھے چلتے ہیں لیکن کبھی ان کا باہمی تصادم اور ٹکراؤ نہیں ہوتا۔
٣٣۔٢ رات اور دن، ان کا باہمی تفاوت جاری رہتا ہے، کبھی رات، دن کا کچھ حصہ لے کر لمبی ہو جاتی ہے اور کبھی دن، رات کا کچھ حصہ لے کر لمبا ہو جاتا ہے۔ اور یہ سلسلہ ابتدائے کائنات سے چل رہا ہے، اس میں ایک رائی فرق نہیں آیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور سورج اور چاند کو تمہارے لیے کام میں لگا دیا کہ دونوں (دن رات) ایک دستور پر چل رہے ہیں۔ اور رات اور دن کو بھی تمہاری خاطر کام میں لگا دیا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اسی نے تمہارے لیے سورج چاند کو مسخر کردیا ہے کہ برابر ہی چل رہے ہیں اور رات دن کو بھی تمہارے کام میں لگا رکھا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور تمہارے لئے سورج و چاند کو (بھی) مسخر کر دیا جو برابر چلے جا رہے ہیں اور رات اور دن کو بھی تمہارے لئے مسخر کر دیا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور تمہارے لئے حرکت کرنے والے آفتاب و ماہتاب کو بھی مسخر کردیا ہے اور تمہارے لئے رات اور دن کو بھی مسخر کردیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اس نے تمہارے فائدہ کے لئے سورج اور چاند کو (باقاعدہ ایک نظام کا) مطیع بنا دیا جو ہمیشہ (اپنے اپنے مدار میں) گردش کرتے رہتے ہیں، اور تمہارے (نظامِ حیات کے) لئے رات اور دن کو بھی (ایک نظام کے) تابع کر دیا،