قَالُوْا فَمَا جَزَاۤؤُهٗۤ اِنْ كُنْتُمْ كٰذِبِيْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اُنہوں نے کہا "اچھا، اگر تمہاری بات جھوٹی نکلی تو چور کی کیا سزا ہے؟"
English Sahih:
They [the accusers] said, "Then what would be its recompense if you should be liars?"
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اُنہوں نے کہا "اچھا، اگر تمہاری بات جھوٹی نکلی تو چور کی کیا سزا ہے؟"
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
بولے پھر کیا سزا ہے اس کی اگر تم جھوٹے ہو
احمد علی Ahmed Ali
انہوں نے کہا پھر اس کی کیا سزا ہے اگر تم جھوٹے نکلو
أحسن البيان Ahsanul Bayan
انہوں نے کہا اچھا چور کی کیا سزا اگر تم جھوٹے ہو؟ (١)
٧٤۔١ یعنی اگر تمہارے سامان میں وہ شاہی پیالہ مل گیا تو پھر اس کی کیا سزا ہوگی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
بولے کہ اگر تم جھوٹے نکلے (یعنی چوری ثابت ہوئی) تو اس کی سزا کیا
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
انہوں نے کہا اچھا چور کی کیا سزا ہے اگر تم جھوٹے ہو؟
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
انہوں (ملازمین) نے کہا اگر تم جھوٹے نکلے تو اس (چور) کی سزا کیا ہے؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ملازموں نے کہا کہ اگر تم جھوٹے ثابت ہوئے تو اس کی سزا کیا ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
وہ (ملازم) بولے: (تم خود ہی بتاؤ) کہ اس (چور) کی کیا سزا ہوگی اگر تم جھوٹے نکلے،