Skip to main content

مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ

From
مِنَ
سے
the jinn
ٱلْجِنَّةِ
جنوں میں
and men
وَٱلنَّاسِ
اور انسانوں میں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے

English Sahih:

From among the jinn and mankind".

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

خواہ وہ جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جن اور آدمی

احمد علی Ahmed Ali

جنوں اور انسانوں میں سے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(خواہ) وہ جن میں سے ہو یا انسان میں سے (١)

٦۔١ یہ وسوسہ ڈالنے والوں کی دو قسمیں ہیں، شیاطین الجن کو تو اللہ تعالٰی نے انسانوں کو گمراہ کرنے کی قدرت دی ہے علاوہ ازیں ہر انسان کے ساتھ ایک شیطان اس کا ساتھی ہوتا ہے جو اس کو گمراہ کرتا رہتا ہے چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات فرمائی تو صحابہ کرام نے پوچھا کہ یارسول اللہ! کیا وہ آپ کے ساتھ بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! میرے ساتھ بھی ہے، لیکن اللہ نے اس پر میری مدد فرمائی ہے، اور میرا مطیع ہوگیا ہے مجھے خیر کے علاوہ کسی بات کا حکم نہیں دیتا (صحیح مسلم) اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف فرما تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے لیے آئیں رات کا وقت تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں چھوڑنے کے لیے ان کے ساتھ گئے۔ راستے میں دو انصاری صحابی وہاں سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلا کر فرمایا کہ یہ میری اہلیہ، صفیہ بنت حیی، ہیں۔ انہوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بابت ہمیں کیا بدگمانی ہو سکتی تھی؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تو ٹھیک ہے لیکن شیطان انسان کی رگوں میں خوف کی طرح دوڑتا ہے۔ مجھے خطرہ محسوس ہوا کہ کہیں وہ تمہارے دلوں میں کچھ شبہ نہ ڈال دے۔(صحیح بخاری)
دوسرے شیطان، انسانوں میں سے ہوتے ہیں جو ناصح، مشفق کے روپ میں انسانوں کو گمراہی کی تر غیب دیتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ شیطان جن کو گمراہ کرتا ہے یہ ان کی دو قسمیں ہیں، یعنی شیطان انسانوں کو بھی گمراہ کرتا ہے اور جنات کو بھی۔ صرف انسانوں کا ذکر تغلیب کے طور پر ہے، ورنہ جنات بھی شیطان کے وسوسوں سے گمراہ ہونے والوں میں شامل ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ جنوں پر بھی قرآن میں"رجال "کا لفظ بولا گیا ہے (وَّاَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ يَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْهُمْ رَهَقًا Č۝ۙ) 72۔الجن;6) اس لیے وہ بھی ناس کا مصداق ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

خواہ وہ جِنوں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

خواہ وہ (وسوسہ انداز شیطان) جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے،