Skip to main content

مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَۗ وَ مَا هِىَ مِنَ الظّٰلِمِيْنَ بِبَعِيْدٍ

Marked
مُّسَوَّمَةً
نشان زدہ
from
عِندَ
ہاں
your Lord
رَبِّكَۖ
تیرے رب کے
And not
وَمَا
اور نہیں ہے
it
هِىَ
وہ
(is) from
مِنَ
سے
the wrongdoers
ٱلظَّٰلِمِينَ
ظالموں سے
far
بِبَعِيدٍ
کچھ دور

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جن میں سے ہر پتھر تیرے رب کے ہاں نشان زدہ تھا اور ظالموں سے یہ سزا کچھ دور نہیں ہے

English Sahih:

Marked from your Lord. And it [i.e., Allah's punishment] is not from the wrongdoers [very] far.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جن میں سے ہر پتھر تیرے رب کے ہاں نشان زدہ تھا اور ظالموں سے یہ سزا کچھ دور نہیں ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

جو نشان کیے ہوئے تیرے رب کے پاس ہیں اور وہ پتھر کچھ ظالموں سے دور نہیں

احمد علی Ahmed Ali

جن پر تیرے رب کے ہاں سے خاص نشان بھی تھا اور یہ بستیاں ان ظالموں سے کچھ دور نہیں ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

تیرے رب کی طرف سے نشان دار تھے اور وہ ان ظالموں سے کچھ بھی دور نہ تھے (١)

٨٣۔١ اس آیت میں ھی کا مرجع بعض مفسرین کے نزدیک وہ نشان زدہ کنکریلے پتھر ہیں جو ان پر برسائے گئے اور بعض کے نزدیک اس کا مرجع وہ بستیاں ہیں جو ہلاک کی گئیں اور جو شام اور مدینہ کے درمیان تھیں اور ظالمین سے مراد مشرکین مکہ اور دیگر منکرین ہیں۔ مقصد ان کو ڈرانا ہے کہ تمہارا حشر بھی ویسا ہہی ہو سکتا ہے جس سے گزشتہ قومیں دو چار ہوئیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جن پر تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کئے ہوئے تھے اور وہ بستی ان ظالموں سے کچھ دور نہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

تیرے رب کی طرف سے نشان دار تھے اور وه ان ﻇالموں سے کچھ بھی دور نہ تھے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جن میں سے ہر کنکر تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان زدہ تھا اور یہ (پتھر) ظالموں سے کچھ دور نہیں ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جن پر خدا کی طرف سے نشان لگے ہوئے تھے اور وہ بستی ان ظالموں سے کچھ دور نہیں ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جو آپ کے رب کی طرف سے نشان کئے ہوئے تھے، اور یہ (سنگ ریزوں کا عذاب) ظالموں سے (اب بھی) کچھ دور نہیں ہے،