مِنْ دُوْنِهٖ فَكِيْدُوْنِىْ جَمِيْعًا ثُمَّ لَا تُنْظِرُوْنِ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
تم سب کے سب مل کر میرے خلاف اپنی کرنی میں کسر نہ اٹھا رکھو اور مجھے ذرا مہلت نہ دو
English Sahih:
Other than Him. So plot against me all together; then do not give me respite.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
تم سب کے سب مل کر میرے خلاف اپنی کرنی میں کسر نہ اٹھا رکھو اور مجھے ذرا مہلت نہ دو
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
تم سب مل کر میرا برا چاہو پھر مجھے مہلت نہ دو
احمد علی Ahmed Ali
سوتم سب مل کر میرے حق میں برائی کرو پھر مجھے مہلت نہ دو
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اچھا تم سب ملکر میرے خلاف چالیں چل لو مجھے بالکل مہلت بھی نہ دو (١)۔
٥٥۔١ اور اگر تمہیں میری بات پر یقین نہیں ہے بلکہ تم اپنے اس دعوے میں سچے ہو کہ یہ بت کچھ کر سکتے ہیں تو لو میں حاضر ہوں، تم اور تمہارے معبود سب ملکر میرے خلاف کچھ کر کے دکھاؤ۔ مزید اس سے نبی کے انداز کا پتہ چلتا ہے کہ وہ اس قدر بصیر پر ہوتا ہے کہ اسے اپنے حق پر ہونے کا یقین ہوتا ہے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
(یعنی جن کی) خدا کے سوا (عبادت کرتے ہو تو) تم سب مل کر میرے بارے میں جو تدبیر (کرنی چاہو) کرلو اور مجھے مہلت نہ دو
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اچھا تم سب مل کر میرے خلاف چالیں چل لو اور مجھے بالکل مہلت بھی نہ دو
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
تم سب مل کر میرے خلاف اپنی تدبیریں کرلو۔ اور مجھے (ذرا بھی) مہلت نہ دو۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
لہذا تم سب مل کر میرے ساتھ مکاری کرو اور مجھے مہلت نہ دو
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اس (اﷲ) کے سوا تم سب (بشمول تمہارے معبودانِ باطلہ) مل کر میرے خلاف (کوئی) تدبیر کرلو پھر مجھے مہلت بھی نہ دو،