كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْيَقِيْنِۗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)
English Sahih:
No! If you only knew with knowledge of certainty...
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبت نہ رکھتے
احمد علی Ahmed Ali
ایسا نہیں چاہیئے کاش تم یقینی طور پر جانتے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو۔ (۱)
۵۔۱مطلب یہ ہے کہ اگر تم اس غفلت کا انجام اسطرح یقینی طور پر جان لو جس طرح دنیا کی کسی دیکھی بھالی چیز کا تم یقین کرتے ہو تو تم یقینا تکاثر وتفاخر میں مبتلا نہ ہو۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
ہرگز نہیں! اگر تم یقینی طور پر (اس روش کے انجام کو) جانتے (تو ہرگز ایسا نہ کرتے)۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
دیکھو اگر تمہیں یقینی علم ہوجاتا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
ہاں ہاں! کاش تم (مال و زَر کی ہوس اور اپنی غفلت کے انجام کو) یقینی علم کے ساتھ جانتے (تو دنیا میں کھو کر آخرت کو اس طرح نہ بھولتے)،