Skip to main content

نَارٌ حَامِيَةٌ

A Fire
نَارٌ
آگ ہے
intensely hot
حَامِيَةٌۢ
بھڑکتی ہوئی/دہکتی ہوئی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

بھڑکتی ہوئی آگ

English Sahih:

It is a Fire, intensely hot.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

بھڑکتی ہوئی آگ

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ایک آگ شعلے مارتی

احمد علی Ahmed Ali

وہ دھکتی ہوئی آگ ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہ تند تیز آگ ہے (١)

١١۔١ جس طرح حدیث میں آتا ہے کہ انسان دنیا میں جو آگ جلاتا ہے، یہ جہنم کی آگ کا سترواں حصہ ہے، جہنم کی آگ دنیا کی آگ سے ٦٩ درجہ زیادہ ہے (صحیح بخاری، کتاب بدء الخلق، باب صفۃ لنار وأنھا مخلوقۃ مسلم ، کتاب الجنۃ، باب فی شدۃ حرنار جھنم) ایک اور حدیث میں ہے کہ "آگ نے اپنے رب سے شکایت کی کہ میرا ایک حصہ دوسرے حصے کو کھائے جا رہا ہے، اللہ تعالٰی نے اسے دو سانس لینے کی اجازت فرما دی۔ ایک سانس گرمی میں اور ایک سانس سردی میں پس جو سخت سردی ہوتی ہے یہ اس کا ٹھنڈا سانس ہے، اور نہایت سخت گرمی جو پڑتی ہے، وہ جہنم کا گرم سانس ہے"(بخاری، کتاب و باب مذکور) ایک اور حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"جب گرمی زیادہ سخت ہو تو نماز ٹھنڈی کر کے پڑھو، اس لیے کہ گرمی کی شدت جہنم کے جوش کی وجہ سے ہے۔(حوالہ مذکور، مسلم، کتاب المساجد)

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

دہکتی ہوئی آگ ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وه تند وتیز آگ (ہے)

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ ایک دہکی ہوئی آگ ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(وہ جہنم کی) سخت دہکتی آگ (کا انتہائی گہرا گڑھا) ہے،