هُوَ يُحْىٖ وَيُمِيْتُ وَاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور اسی کی طرف تم سب کو پلٹنا ہے
English Sahih:
He gives life and causes death, and to Him you will be returned.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور اسی کی طرف تم سب کو پلٹنا ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
وہ جِلاتا اور مارتا ہے اور اسی کی طرف پھرو گے،
احمد علی Ahmed Ali
وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور اسی کی طرف پھر کر جاؤ گے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
وہی جان ڈالتا ہے وہی جان نکالتا ہے اور تم سب اسی کے پاس لائے جاؤ گے۔ (٣)۔
٥٦۔٣ ان آیات میں آسمان اور زمین کے درمیان ہرچیز اللہ تعالٰی کی ملکیت نامہ، وعدہ الٰہی کے برحق، زندگی اور موت پر اس کا اختیار ہے، جو ذات اتنے اختیار کی مالک ہے، اس کی گرفت سے بچ کر کوئی کہاں جاسکتا ہے۔ اور اس نے حساب کتاب کے لئے ایک دن مقرر کیا ہوا ہے۔ اسے کون ٹال سکتا ہے؟ یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے، وہ ایک دن ضرور آئے گا اور ہر نیک و بد کو اس کے عملوں کے مطابق جزا اور سزا دی جائے گی۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
وہی جان بخشتا اور (وہی) موت دیتا ہے اور تم لوگ اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
وہی جان ڈالتا ہے وہی جان نکالتا ہے اور تم سب اسی کے پاس ﻻئے جاؤ گے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
وہی خدا حیات و موت کا دینے والا ہے اور اسی کی طرف تم سب کو پلٹا کر لے جایا جائے گا
طاہر القادری Tahir ul Qadri
وہی جِلاتا اور مارتا ہے اور تم اسی کی طرف پلٹائے جاؤ گے،